Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی ائیرپورٹ پرپلاسٹک بیگزپرمکمل پابندی لگادی گئی

Now Reading:

کراچی ائیرپورٹ پرپلاسٹک بیگزپرمکمل پابندی لگادی گئی
plastic bags ban

سول ایوی ایشن (سی اے اے) حکام کی جانب سے ائیرپورٹس پرماحول کو بہتربنانے کااقدام اٹھالیاگیا،کراچی ائیرپورٹ پرپلاسٹک کی تھیلیوں (شاپنگ بیگز) پرمکمل پابندی لگادی گئی۔

تفصیلات کےمطابق سی اے اے حکام نے ماحولیاتی آلودگی کے سدباب اورسازگار ماحول کوتقویت بخشنے کیلئےپلاسٹک شاپرزکے استعمال پر مکمل طورپرپابندی لگادی ہے۔

سی اے اے حکام کاکہناہے کہ ائیرپورٹ شاپس پر پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال پرپابندی سےمتعلق فوری عملدرآمد شروع کردیاگیا۔

سی اے اے حکام کاکہناہےکہ کراچی ائیرپورٹ کے بعد ملک کے تمام ہوائی اڈوں پرپلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی پرعملدرآمدہوگا۔

حکام کی جانب سےنوٹس جاری ہونےکےبعد ائیرپورٹ پرفوری طورپرپلاسٹک کی جگہ شاپس پرکپڑے کےتھیلوں کا استعمال شروع کردیاگیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ پلاسٹک کےتھیلوں پرپابندی وفاقی حکومت کی جانب سے 14 اگست کے بعد سے اسلام آباد میں لگا دی گئی جس کے بعدپنجاب اورسندھ حکومت نے بھی پلاسٹک کے تھیلوں پر پابندی لگانےکااعلان کردیا۔ اس سلسلے میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اعلان کیاہے کہ آئندہ کابینہ کےاجلاس میں پلاسٹک کے تھیلوں پرپابندی کی منظوری لی جائیگی۔

وزیراعلیٰ کاکہناتھاکہ پنجاب میں وسیع پیمانے پر پودے لگائے جائیں گے، حکومت پنجاب شجرکاری کیلئے سرگرم ہے۔

عثمان احمد خان بزدار نے کہا کہ شجرکاری پروجیکٹ کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے،جنگلات میں اضافے کا ہدف پورا کریں گے، پاکستان کو سرسبز و شاداب بنائیں گے۔

ادھر سندھ حکومت کی جانب سےبھی پلاسٹک شاپرزپرپابندی لگانے کااعلان کیاگیاہے۔سندھ میں پابندی کا اطلاق رواں برس یکم اکتوبر سے ہوگا۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں پلاسٹک کے تھیلوں کوبند کروانے کا عزم کرلیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر