
احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ اورپاکستان پیپلز پارٹی کی رہنمافریال تالپور کا سات اگست تک راہداری ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گر فتارفریال تالپور کے راہداری ریمانڈ کے لیے درخواست پر سماعت کی۔
نیب حکام نے مؤقف اپنایا کہ فریال تالپور کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنا ہے لہٰذا ان کا راہداری ریمانڈ منظور کیا جائے۔
عدالت نے نیب کی استدعا پر پی پی رہنما کا 7 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا۔
واضح رہے کہ راہداری ریمانڈ کی منظوری کے بعد فریال تالپور کو آج ہی اسلام آباد سے کراچی منتقل کر دیا جائے گا جہاں وہ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کر سکیں گی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News