وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا کہ باشعورعوام نے انتشار کی سیاست کرنے والوں سے یکسر لاتعلقی کا اظہارکر دیا۔ اپوزیشن جماعتوں کو سمجھ لینا چاہیئے کہ ملک میں صرف عوام کے مسائل کے حل کی سیاست ہوگی۔
سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ نان ایشوز پر سیاست چمکانے والی اپوزیشن جماعتوں کا بیانیہ بری طرح پٹ چکا ہے،اپوزیشن جماعتوں کی منفی سیاست دفن ہو چکی ہے، مسترد شدہ عناصر کی عوام میں رہی سہی ساکھ بھی ختم ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام صرف ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں، اپوزیشن سمجھ لے، ملک میں صرف عوام کے مسائل کے حل کی سیاست ہوگی۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اداروں کو بھی درست کر رہی ہے اور نظام میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک اپنی اصل منزل کی جانب رواں دواں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
