
وزیر اعظم نے پری فیبریکیٹڈ ہاؤسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پری فیبریکیٹڈ ہاؤسنگ منصوبہ مستحق عوام کو سستے داموں گھروں کی فراہمی کا بہترین منصوبہ ہے۔
پری فیبریکیٹڈ ہاؤسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے مو قع پر چین کے سفیر بھی وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کو پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں، ہاؤسنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ منصوبے کے آغاز پر چین کے سفیر کا شکر گزار ہوں، چینی سفیر نے سی پیک اور سرمایہ کاری کانفرنس میں معاونت فراہم کی، کراچی کے 40 فیصد لوگ کچی آبادیوں میں رہتے ہیں، پاکستان میں پہلی بار فیبریکٹڈ ہاؤسنگ منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ چینی کمپنی کی جانب سے معیاری، سستا اور جلد تکمیل والا منصوبہ ہے، یہ مستحق عوام کو سستے داموں گھروں کی فراہمی کا بہترین منصوبہ ہے، پہلے سے تیار شدہ گھروں سے عوام کو کم وقت میں اپنا گھر میسر آئے گا،زرعی شعبے کے فروغ کے لیے چینی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہوگا۔ زرعی پیداوار میں اضافے سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ تجارتی خسارہ کم کرنے کے لیے پاکستان کو مزید اقدامات کرنے ہیں۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاروں کے لیے مکمل سہولتیں فراہم کریں گے، حکومت سرمایہ کاروں کے لیے کاروبار میں آسانیاں پیدا کررہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News