Advertisement
Advertisement
Advertisement

متاثرین زلزلہ میں امدادکی فراہمی کاسلسلہ جاری ہے،فردوس عاشق اعوان

Now Reading:

متاثرین زلزلہ میں امدادکی فراہمی کاسلسلہ جاری ہے،فردوس عاشق اعوان
مہنگائی میں کمی

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کاکہناہےکہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کےتحت متاثرین زلزلہ میں امداد کی فراہمی کاسلسلہ جاری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرپیغام جاری کرتے ہوئےمعاون خصوصی کاکہناتھاکہ اب تک 4ہزار632 فیملی خیمے،4سو 76 شیلٹر خیمے،4 سو20 فل ٹینٹس،6 ہزار700کمبل،4ہزار800 خوراک کے پیکٹس،800مچھردانیاں ،50ہزار پانی کی بوتلیں، 500 کچن سیٹ،200 زچہ و بچہ کٹس اور 200 گیس سلنڈرزفراہم کیےجاچکےہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعظم عمران خان آج آزاد کشمیر میں متاثرین زلزلہ کے زخموں پر مرہم رکھنے کیلئے ان میں موجود ہیں۔وزیراعظم ریلیف کیلئے جاری اقدامات اور بحالی کے لائحہ عمل پر بریفنگ لیں گے۔

ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کاکہناہے کہ متاثرین کی جلدازجلدبحالی اورنقصانات کےازالےکےلئےآزاد کشمیرحکومت کوہرممکنہ معاونت فراہم کریں گے۔آزمائش کی اس گھڑی میں زلزلہ متاثرین کےساتھ کھڑےہیں۔

واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان زلزلےسےمتاثرہ علاقوں کادورے کرنے کے لئے میرپور آزاد کشمیر پہنچےہیں۔

Advertisement

 وزیراعظم چند روز قبل آنے والے خوفناک زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کرینگے اور ڈویژنل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں زلزلہ متاثرین سے ملاقاتیں بھی کریں گے، اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم کو زلزلے سے ہونے والے نقصان اور اب تک بحالی کے اقدامات پر تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کے مطابق وزیراعظم زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے جبکہ زلزلہ متاثرہ علاقوں میں ریلیف، ریسکیو اور آبادکاری کی نگرانی کے لئے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث 6 ہزار گھر بری طرح متاثر ہو چکے ہیں، متاثرین کے لیے دواؤں اور راشن کی کمی نہیں ہے، متاثرین کے لیے حکومت پانچ پانچ لاکھ روپے کا اعلان کرچکی ہے، زلزلے سے پانچ سے چھ ہزار گھر شدید متاثر ہوئے ہیں، پاک فوج کے جوان متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں میں دن رات مصروف عمل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر