وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ میری دعائیں عبدالقادر کےاہل خانہ کے ساتھ ہیں، عبدالقادرجینئیس اورعظیم لیگ اسپنرزمیں سے ایک تھے، وہ ڈریسنگ روم کی جان تھے اور ٹیم کو اپنے مزاح اور ذہانت سے محظوظ کرتے تھے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لیجنڈری پاکستانی اسپنرعبدالقادر کے انتقال پر اظہارافسوس کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ عبدالقادرجینئیس اورعظیم لیگ اسپنرزمیں سے ایک تھے، وہ ڈریسنگ روم کی جان تھے ، عبدالقادرآج کے دور میں کرکٹ کھیلتے تو شین وارن جتنی وکٹیں حاصل کرتے۔
عبدالقادر کی رحلت کی خبر گہرا صدمہ دے گئی۔ میری تمام ہمدردیاں اور دعائیں اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ عبدالقادر ایک ذہین شخصیت اور رہتی دنیا تک کے عظیم ترین لیگ سپنر تھے۔ اس کے ساتھ وہ ڈریسنگ روم کی جان بھی تھے جہاں اپنی ذہانت اور مزاح سے وہ ساتھی کھلاڑیوں کیلئے تفریح کا سامان کرتے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 7, 2019
وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ عبدالقادرکے بولنگ اعدادوشمارنے ان کی جنئیس سے انصاف نہیں کیا، جدید ڈی آرایس میں بیٹسمین کو فرنٹ فٹ پربھی آؤٹ قرار دیا جاتا ہے، عبدالقادر آج کے دور میں کرکٹ کھیلتے تو شین وارن جتنی وکٹیں حاصل کرتے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر دل کا دورہ پڑنے سے 63 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں، عبدالقادر کو دل کا دورہ پڑنے پرفوری طور پرطبی امداد کےلئے اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی انتقال کرگئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
