Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان، ترکی اور ملائیشیا کا انگریزی چینل لانے کا فیصلہ

Now Reading:

پاکستان، ترکی اور ملائیشیا کا انگریزی چینل لانے کا فیصلہ
IK-english islamic channel

پاکستان، ترکی اور ملائشیاء کے وزرائے اعظم نے اسلاموفوبیا سے جنم لینے والے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ایک مشترکہ انگریزی چینل لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان، ترکی کے صدر طیب  اردگان اور ملائیشیا  کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے انگریزی چینل بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے، عمران خان نے اس حوالے سے ایک ٹوئٹ میں بھی تفصیلات بتا ئی ہیں۔

Advertisement

 

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ صدر اردگان، وزیراعظم مہاتیر محمد اور میں نے آج ملاقات کی اور فیصلہ کیا کہ ہم تینوں ممالک ملکر ایک ایسا انگریزی چینل شروع کریں گے جو اسلاموفوبیا سے جنم لینے والے چیلنجز کے مقابلے اور ہمارے عظیم مذہب اسلام کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے مختص ہوگا۔

عمران خان نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ایسی تمام غلط فہمیاں جو لوگوں کو مسلمانوں کیخلاف یکجا کرتی ہیں، کا ازالہ کیا جائےگا، توہین رسالت کے معاملے کا سیاق و سباق درست کیا جائے گا،  دنیا کی تاریخ، اسلام سے آگہی کیلئے فلمیں بھی تیار کی جائیں گی۔

عمران خان نے لکھا کہ اس مشترکہ چینل کے ذریعے مسلمانوں کو میڈیا پر مکمل نمائندگی ملے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دن پاکستان، ملائیشیا اور ترکی نے مشترکہ طور پر اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز میں ’نفرت انگیز تقاریر‘ کی روک تھام کے سلسلے میں ایک اہم کانفرنس کا انعقاد کیا تھا، اس کانفرنس سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مذہب کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ، مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانیے کا ازالہ کیا جانا ضروری ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر