Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکار شان شاہد نے کشمیر کیلئے نظم لکھ دی

Now Reading:

اداکار شان شاہد نے کشمیر کیلئے نظم لکھ دی
shaan shahid

پاکستانی اداکار شان شاہد کشمیر کے لیے شاعر بن گئے اور انھوں نے اپنے کشمیری بہن بھا ئیوں پرڈھائے جا نے والے بھارتی مظالم کو دیکھتے ہو ئے اپنے جذبا ت کو اس نظم کی صورت میں تحریر کر کے واضح کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطا بق شان شاہد جو کہ سوشل میڈیا پرکافی سر گرم ہیں اور مختلف مسائل پر اپنی رائے کا اظہار کرتےنظر آتے ہیں،ن انہوں نے کشمیر کیلئے ایک نظم لکھی ہے اور اسے سما جی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئرکر دیا۔

شان کی نظم کے الفاظ کچھ یہ ہیں کہ ‘‘ زندان کی دیوار پہ لکھے ہیں خون میں، جو حرف مٹ گئے تھے ظلمت کی دھوپ میں۔

واضح رہے کہ شان شاہد نے کشمیر کے حق میں نکلنے والی عوامی ریلی میں بھی شر کت کی تھی اور چند ما ہ قبل ہی شا ن شاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں پاکستانی موقف کی بھرپور ترجمانی کی اور انہوں نے بھارتی مصنف و شاعر جاوید اختر اور شبانہ اعظمی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ دراصل یہی وقت ہے آنے کا، دوستی اور بھروسہ دکھانے کا جو آپ ہم پر کرتے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ شان شاہد نے جا وید اخترسے گزارش بھی کی تھی کہ ایسی نظم لکھیں جو آپ کے سسر نے مقبوضہ کشمیر کے لیے لکھی تھی جس کے کچھ اشعار شان نے خود بھی لکھے۔

ظلم رہے اور امن بھی ہو کیا ممکن ہے
تم ہی کہو ہنستے گاتے روشن وعدے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر