چینی سفیر مسٹرہان نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی چینی سفیر مسٹر ہان سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات ہوئی ۔
ملاقات میں دوطرفہ باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس موقع پر وزیراعلی ٰکے پی کے نےچائنیز حکومت کی رشکئی اکنامک زون کے قیام میں تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے چائنیز حکومت کی طرف سے جاری منصوبوں کی تکمیل کے لئے تمام سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
وزیراعلیٰ کے پی کے نے کہا کہ صوبے میں صنعتی زونز کو بجلی کی فراہمی کے لئے سینو ہائیڈرو پروجیکٹس سے سستی بجلی فراہم کی جائیگی۔سستی بجلی کی فراہمی سے سرمایہ کاروں کو مدعو کیا جائے گا۔
ملاقات میں قبائلی اضلاع کی ترقی میں تعاون اور جاری منصوبوں کی تیزتر تکمیل پر اتفاق کیا گیاجبکہ خیبرپختونخوا میں جاری مشترکہ معاشی منصوبوں پر تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
چینی سفیر نے خیبرپختونخوا کی ترقی کے لئے صنعتی زونزاورسی پیک میں خیبرپختونخوا کی معاشی لنکس کو مزید بہتر بنانے کی یقین دہانی بھی کروائی ۔
چینی سفیر نے ملاکنڈ ڈویژن میں کیٹیگری اے ہسپتال کے قیام اور جنوبی اضلاع کے لئے پینے کے صاف پانی کے منصوبوں اور خیبرپختونخوا کے مختلف منصوبوں کے لئے سوشیو اکنامک پیکج کے تحت تعاون فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی ۔
وزیراعلیٰ کے پی کے نے چائنیز حکومت کی طرف سے کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کی حمایت کرنے پر شکریہ بھی اداکیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News