
وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی کی ملاقات ہوئی ہے اور ملاقات میں اہم فیصلے بھی کئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں مقبوضہ کشمیر، دورہ امریکہ،پارلیمانی امور اورچیف الیکشن کمیشنر بارے ریفرنس پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن کے دو نئے ممبران کی تقرری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے جس پر وزیراعظم نے اطمینان کا اظہار بھی کیا ہے۔
ملاقات میں وزیراعظم اور وفاقی وزیر پارلیمانی امور کا چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی نے وزیراعظم کو مختلف آرڈیننسز اور بلز پر بریفنگ دی اور قومی اسمبلی اور سینیٹ میں زیر التواء بلز اور آرڈیننسز میں پیش رفت کے متعلق بھی آگاہ کیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کی اعظم خان سواتی کو ہدایت کی ہے کہ آرڈیننسز اور بلز کے معاملے میں تیزی لائی جائے جبکہ وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے دوران خیرمقدمی اجتماعات پر بھی غور کیا گیا ہے۔
اعظم سواتی کی بریفنگ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم مودی کے دورہ کے دوران ہیوسٹن میں بڑا مظاہرہ کیا جائے گا جبکہ مودی کے خطاب کے دوران نیویارک میں بھی بڑے مظاہرے ترتیب دیے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News