Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان،ترکی اور ملائیشیا کا بی بی سی کی طرز پر انگریزی چینل لانے کا فیصلہ

Now Reading:

پاکستان،ترکی اور ملائیشیا کا بی بی سی کی طرز پر انگریزی چینل لانے کا فیصلہ
Imran Khan

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ پاکستان، ترکی اور ملائیشیا نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی طرز پر انگریزی چینل لانے کا مشترکہ فیصلہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ترک صدر طیب اردوگان اور ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد سے ملاقات میں چینل لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا مقصد مسلمانوں کے مسائل کو اجاگر کرنا اور اسلاموفوبیا کےخلاف لڑنا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے ملائشین ہم منصب اور ترک صدر سے ملاقات کی تھی جس میں اسلاموفوبیا سے جنم لینے والے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مشترکہ انگریزی چینل لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اس ضمن میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرسے جاری اپنے پیغام میں کہا تھا کہ صدر اردوگان، وزیراعظم مہاتیر محمد اور میں نے آج ملاقات کی اورفیصلہ کیا کہ ہم تینوں ممالک ملکر ایک ایسا انگریزی چینل شروع کریں گے جو ’اسلاموفوبیا‘ سے جنم لینے والے چیلنجز کے مقابلے اور ہمارے عظیم مذہب ’اسلام‘ کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے مختص ہوگا۔

انہوں نے مزید لکھا تھا کہ اس چینل کےذریعے ایسی تمام غلط فہمیوں، جو لوگوں کو مسلمانوں کے خلاف یکجا کرتی ہیں، کا ازالہ کیا جائےگا؛ توہین رسالت کے معاملے کا سیاق و سباق درست کیا جائے گا؛ اپنے لوگوں کیساتھ دنیا کی تاریخ اسلام سے آگہی/واقفیت کیلئے سیریز/فلمیں تیار کی جائیں گی اور میڈیا میں مسلمانوں کے وقف حصے کا اہتمام کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر