Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہباز نواز ملاقات: اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی جلد بلائی جائے

Now Reading:

شہباز نواز ملاقات: اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی جلد بلائی جائے
Nawaz sharif meet Shahbaz Sharif

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی سنٹرل جیل کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں شہباز شریف نے پارٹی کی مجلس عاملہ کے اجلاس اور اس کی سفارشات اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ہونے والی ملاقات بارے بھی نواز شریف کو آگاہ کیا۔

 نواز شریف نے آزادی مارچ کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی حمایت کر تے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی جلد بلائی جائے تاکہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کا جلد فیصلہ کیا جا سکے۔

ملاقات میں نواز شریف نے شہباز شریف کو آزادی مارچ میں شرکت کے حوالے سے پیپلز پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں سے خود رابطوں کی بھی ہدایت کی۔

 اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کو میرا پیغام دیا جائے کہ پیپلز پارٹی کو بھی آزادی مارچ میں شرکت کرنی چاہیئے۔

Advertisement

نواز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ آزادی مارچ کی راہ انہوں نے دکھائی جنہوں نے 2018 اور سینٹ کے الیکشن میں لوگوں کے ضمیر خریدے۔ مہنگائی نے عام آدمی کا جینا مشکل کر رکھا ہےاور حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہے۔

نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ آزادی مارچ کی تاریخوں میں ردو بدل کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان سے مشاورت کی جائے۔

نواز شریف نے ملاقات میں ہدایت دی کہ آزادی مارچ میں لیگی کارکن بھرپور شرکت کریں اور شہباز شریف قیادت کریں۔

شہباز شریف نے آزادی مارچ میں پارٹی کی قیادت کرنے پر تحفظات کا اظہار کر دیا، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میری صحت اجازت نہیں دیتی کہ میں آزادی مارچ میں قیادت کر سکوں، ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے جس پر نواز شریف نے کہا کہ اللہ آپ کو صحت دے ،آپ کی عدم موجودگی میں احسن اقبال پارٹی کی قیادت کریں ۔

دوسری جانب کوٹ لکھپت جیل ملاقات کی اندرونی کہانی بول نیوز سامنے لےآیا، ملاقات کا اصل مقصد مولانا فضل رحمان کو پیغام پہنچانا تھا۔

نواز شریف نے مولانا فضل رحمان کے لئے پیغام پہنچایا کہ آزادی مارچ کا ایجنڈا مہنگائی کے خلاف احتجاج رکھا جائے۔

Advertisement

نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان کیپٹن صفدر نے پیغام رسانی کا کردار ادا کیا، کیپٹن صفدر نے مولانا فضل الرحمان کا خط میاں نواز شریف کو پہنچایا۔

 میاں نواز شریف نے خط میں مولانا فضل الرحمان کو ساتھ دینے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مولانا مارچ کریں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہارجیت کھیل کا حصہ ہے، قومی ہاکی ٹیم نے پوری قوم کےدل جیت لیے، وزیراعظم
علی امین گنڈاپورنے بہت بدمعاشی کرلی اب مزیدنہیں کرنے دیں گے، فیصل کریم کنڈی
آصفہ بھٹوکو ڈرون سے زخمی ہونے کی وجہ سے شیخ زیداسپتال لایا گیا، یوسف رضا گیلانی
ہدف پورا کرنے کیلئے گندم کا ایک ایک دانا خریدیں گے، راناتنویرحسین
برطانیہ اور یورپ جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری
سندھ میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور ٹیکس دہندگان کے خلاف مہم شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر