Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی خودمختاری کیلئے چین تعاون جاری رکھےگا، آئی ایس پی آر

Now Reading:

پاکستان کی خودمختاری کیلئے چین تعاون جاری رکھےگا، آئی ایس پی آر
میجر جنرل آصف غفور

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے پاکستان کو بھرپور تعاون حاصل رہے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے دورہ چین سے متعلق سینئر صحافیوں کو بریفنگ دی۔

بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر کو پاکستان میں صنعتیں منتقل کرنے کیلئے مدعو کیا ہے جبکہ چینی صدر پر واضح کردیا گیا ہے کہ ہمیں امداد نہیں چاہئے۔

ساتھ ہی ساتھ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں پاکستانی قیادت کا دورہ چین اہم تھا جبکہ چین کی جانب سے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر ہماری رگوں میں خون بن کر دوڑتا ہے جبکہ کشمیر میں ظلم ہوگا تو پاکستان خاموش نہیں رہ سکتا ہے، کشمیریوں نے ابھی تک بھارت کے سامنے سر نہیں جھکایا ہے اور جب بھی ضرورت ہوگی پاکستان اپنے تمام وسائل استعمال کریگا۔

Advertisement

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چینی صدر نے کہا ہے کہ پاکستان کوضرورت پڑی توچین خاموش نہیں بیٹھےگا ، پاکستان کی معیشت کو پھلتے پھولتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

   ڈی جی آئی  ایس پی آر نے مزید بتایا کہ چینی صدر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی جبکہ انکا کہنا تھا کہ پاکستان نے ماضی میں چین کی مدد کی ہے جس کا ہم اعتراف کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 بلاول بھٹوکی استعمال کی گئی زبان کی مذمت کرتےہیں، بیرسٹرگوہر
شہید ایس ایس جی کمانڈو میجر بابر خان آبائی علاقے میں سپردخاک
اسلام آباد ہائیکورٹ سے بانی پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں ضمانت منظور
‘کوئی پگڑی اچھالے گا تو ہم انکی پگڑیوں کی فٹبال بنائینگے‘
اپوزیشن رونا دھونا چھوڑے اور عوامی مسائل پر بات کرے، بلاول بھٹو
مریم نواز نے ایجوکیشن ریفارمز کے 5 سالہ پلان کا شیڈول طلب کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر