Advertisement
Advertisement
Advertisement

آزادکشمیرمیں دہشتگردوں کاکوئی کیمپ موجودنہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

Now Reading:

آزادکشمیرمیں دہشتگردوں کاکوئی کیمپ موجودنہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر
asif ghafoor Tweet

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ آزادکشمیرمیں دہشت گردوں کاکوئی کیمپ موجودنہیں، بھارتی فوج کا 3مبینہ کیمپ تباہ کرنے کا دعویٰ مایوس کن ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹ میں بھارتی میڈیا کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا کے پاکستان میں مبینہ کیمپوں کو نشانہ بنانے کے تمام دعویٰ جھوٹ نکلے، بھارتی سفارتخانہ غیر ملکی سفیروں اور میڈیا کے ساتھ دورہ کرسکتا ہے۔

Advertisement

میجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی سفارتخانہ اپنےآرمی چیف کادعویٰ سچ ثابت کرکےدکھائے، بھارتی سینئرفوجی افسران پلوامہ حملےکے بعد مسلسل جھوٹے دعوے کررہے ہیں۔

Advertisement

اپنی ٹوئٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا تھا کہ جھوٹےدعوے پیشہ ورانہ فوجی اخلاقیات کےخلاف ہیں، بھارتی عسکری قیادت کے جھوٹے دعوے خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں۔

میجرجنرل آصف غفور کا اپنی ایک اور ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا مقبوضہ کشمیر تک رسائی حاصل کرےاور پاک فوج کی کارروائی کے نقصانات کی کوریج کرنے کی جرات کرے۔

Advertisement

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور کا مزید کہنا کہ بھارتی میڈیا، پاکستان کی طرح صحافتی اخلاقیات پرعمل کرے یا پھر پاکستانی میڈیا سے صحافتی اخلاقیات سیکھے۔

واضح رہے اس اسے قبل بھی ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ بھارت مبینہ کیمپوں کونشانہ بنانےکی آڑمیں معصوم شہریوں کونشانہ بنا رہاہے۔ زخمی شہریوں کوڈسٹرکٹ اسپتالوں میں منتقل کردیاگیاہے۔ بھارتی فوج نےجان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔ یو این مبصرمشن،ملکی،غیر ملکی میڈیاکو آزاد جموں کشمیر میں آزادانہ رسائی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور نے مزید کہا تھا کہ بھارت کو سیز فائرخلاف ورزیوں کاہمیشہ منہ توڑ جواب ملےگا۔ پاک فوج ایل اوسی پرمعصوم شہریوں کی حفاظت جاری رکھےگی۔ پاک فوج ایل اوسی کی خلاف ورزی پربھارتی فوج کوناقابل برداشت نقصان پہنچائےگی۔ سچ بتا کرجھوٹےبھارتی دعوؤں،جعلی فلیگ آپریشن کی تیاریوں کوبےنقاب کرتےرہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا مزید کتنا اضافہ؟
سانگھڑ: پسند کی شادی کرنے پر شوہر قتل، لڑکی اغوا، تین افراد زخمی
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر