Advertisement
Advertisement
Advertisement

کا بینہ میں ہلچل،وزیر اعظم نے وزرا کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا

Now Reading:

کا بینہ میں ہلچل،وزیر اعظم نے وزرا کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا
imran khan

وزیراعظم عمران خان نے وزرا کو اراکین اسمبلی کے شکوے شکایات دور کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن وزرا کی کارکردگی ٹھیک نہیں، انھیں تبدیل کر رہا ہوں۔

تفصیلات کے مطا  بق پشاور سے ایم این اے ارباب عامر اجلاس میں بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے اور وزیراعظم کو بتایا کہ وزرا ہمیں ملاقات کے لیے وقت بھی نہیں دیتے، حلقے کے عوام کے جائز کام کے لیے بھی وزرا کی منتیں کرتے ہیں، پھر بھی کام نہیں ہو رہے۔

ارباب عامر جذباتی ہو کر اجلاس سے اٹھ کر جانے لگے تو وزیراعظم نے روک دیا اور کہا کہ جن وزرا کی کارکردگی ٹھیک نہیں، انہیں تبدیل کر رہا ہوں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے وزرا کو اراکین کے شکوے دور کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ارکان کے تحفظات سننے کے لیے خود ملاقاتیں کروں گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں نورعالم خان کی اسمبلی فلور پر حکومت پر تنقید کا تذکرہ بھی ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں جب لوٹ مار ہو رہی تھی تو نور عالم اس وقت کیوں نہیں بولے؟ نورعالم تمہیں ابھی یاد آیا ہے مہنگائی ہو رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نور عالم سمیت سب کو معلوم ہونا چاہیے کہ مہنگائی کی وجہ کیا ہے؟ گزشتہ دور کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ڈالر کا ریٹ اور مہنگائی بڑھی۔

اس کے علا وہ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی ملاقات کی اور پنجاب کی سیاسی صورتحال ، ڈینگی مچھر کے پھیلاؤ اور پولیس اصلاحات ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا ۔

Advertisement

وزیراعلیٰ نے پولیس اصلاحات پر وزیراعظم کو آگاہ کیا،آئی جی پولیس ریفامرز پر وزیراعظم کو بریفنگ دی،وزیراعظم عمران خان نے 30ستمبر تک پولیس اصلاحات نہ کرنے اور ڈینگی مچھر کو پھیلنے سے روکنے کیلئے ہنگامی اقدامات نہ اٹھانے پر برہمی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت آج وفاقی کابینہ کا اجلاس

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج یکم اکتوبر کو ہوگا، جس میں  وزیراعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی خطاب سے متعلق کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں پر بھی کابینہ کو اعتماد میں لیں گے،اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 16 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیاہے،کابینہ اپنے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لے گی ،عوامی مفاد کے نئے منصوبوں پر غور کریگی، ای سی سی کے فیصلوں اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی بھی توثیق کریگی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر