
وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کشمیری بچیوں پر بھارتی مظالم کی داستان پرمبنی ویڈیو شیئر کردی ہے۔
تفصیلات کے مطا بق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیریں مزاری نے کشمیری بچیوں پر بھارتی مظالم کی داستان پر مبنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بچیوں کےعالمی دن پر ہمیں کشمیری بچیوں کونہیں بھولنا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے بچیوں کےعالمی دن پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا اس دن ہمیں کشمیری بچیوں کونہیں بھولناچاہیے، بھارتی فورسزنےکشمیری بچیوں کو پیلٹ گن سے بینائی سے محروم کردیا ہے، کرفیو کے باعث کشمیری بچیاں اسکول جانے سے محروم ہیں۔
On #InternationalDayoftheGirlChild let us not forget the Kashmiri girl child – countless have been blinded by pellet guns used by the Indian Occupation forces in IOJK – all being denied access to schools as a result of the ongoing siege now entering its third month @UNICEF https://t.co/NmIntmJWif
Advertisement— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) October 11, 2019
وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ ویڈیو میں 2011 میں بھارتی فورسزکی پیلٹ گن سے متاثر ہونے والی 14 سالہ انشا کی کہانی ہے، جو بینائی سے محروم ہوچکی ہے،انشا کشمیر میں جاری مظالم پر کتاب لکھنا چاہتی ہے.
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ افسوس کشمیری بچوں پربھارتی مظالم پردنیا کو کوئی تشویش نہیں ہے، بھارتی فورسزپیلٹ گنزسے کشمیری نوجوانوں کونابینا کر رہی ہیں، کشمیری بچوں کو بھارتی جیلوں میں قید کیا جا رہا ہے، کشمیری بچوں پرمظالم پرمحدود تشویش ناقابل قبول ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبری تسلط کو آج 68 واں روز ہے، کشمیری عوام بدترین قیدیوں کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔جبکہ ہیومن رائٹس واچ نے مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
مقبو ضہ وادی میں قابض بھارتی فوج ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے، نہتے کشمیری 68روزسے گھروں میں قید ہیں،بھارتی سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود مقبوضہ وادی میں آج بھی نظام زندگی مفلوج ہے اور حالات معمول پر لانے کے لئے بھارتی حکومت نے سپر یم کو رٹ کے حکم پر عمل در آمد کر تے ہوئے مقبو ضہ کشمیر میں کوئی مثبت قدم نہیں اٹھایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News