
وزیراعظم عمران خان نے رحیم یار خان کے قریب تیز گام ایکسپریس میں آتشزدگی کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔
تفصیلات کے مطا بق وزیراعظم نے سما جی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رحیم یار خان کے قریب تیز گام ایکسپریس میں آتشزدگی کے واقعے پرافسوس کا اظہار کیا، عمران خان نے غم زدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی امداد دینے کی بھی ہدایت کر دی۔
Deeply saddened by the terrible tragedy of the Tezgam train. My condolences go to the victims' families & prayers for the speedy recovery of the injured. I have ordered an immediate inquiry to be completed on an urgent basis.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 31, 2019
ذرائع کے مطا بق وزیراعظم عمران نے غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔
شاہ محمود قریشی
وزیرخارجہ شاہ محمو دقریشی نے تیزگام ایکسپریس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ ہے۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ حادثے میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
فردوس عاشق اعوان
معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹرین حادثے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر بہت دکھ ہوا۔
وا ضح رہے کہ آج صبح صوبہ پنجاب کے شہر لیاقت پور کے قریب تیز گام ٹرین کی 3 بوگیوں میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 62 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News