Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین سے ہمارے گہرے روابط ہیں، شاہ محمود قریشی

Now Reading:

چین سے ہمارے گہرے روابط ہیں، شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین سے ہمارے گہرے روابط ہیں، ہم مختلف ایشوز پر چین سے کورڈینینشن میں رہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطا بق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے دورہ چین میں معیشت ،اقتصادیات اور کشمیر کا مسئلہ زیر بحث آئے گا اور دورہ چین میں آرمی چیف بھی عمران خان کے ساتھ جا رہے ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران اور سعودیہ کے درمیان کردار ادا کرنا ہم نے شروع کر دیا ہے اور ہماری کوشش ہے ایران اور سعودیہ کے درمیان غلط فہمیاں دور ہوں۔

شاہ محمود قریشی کا مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لانگ مارچ کا وقت اور تاریخ غلط ہے کیونکہ 27 اکتوبر کا دن یوم سیاہ کا دن منایا جاتا ہے اس دن بھارت نے کشمیر پر یلغار کی تھی اسلئے 27 اکتوبر پر کشمیریوں کے جزبات مجروع ہو ں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جمیعت علماء اسلام ہند واحد مسلمانوں کی جماعت ہے ہندوستان میں جس نے 5 اگست کے فیصلے کی تائید کی ہے۔

Advertisement

وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ  بھارت اس وقت کسی کو مقبوضہ کشمیر لے جانے کی پوزیشن میں نہیں ہے ،بھارت نے امریکی سینیٹر کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت نہیں دی

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کوئی بھی امریکہ اور برطانوی سنیٹر آزاد کشمیر جانا چاہے وہ آئے ہم انہیں لے جائیں گے کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ وہ لوگ خود دیکھیں جائزہ لیں اور رپورٹ عالمی دنیا کے سامنے پیش کریں

شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں کھول کر سامنے آ گئی ہیں اور بھارت کے اندر سے بھی آوازیں اٹھنے لگی ہیں جبکہ بھارتی میڈیا اور عدلیہ بھی حکومت کے دباؤ میں ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ  بھارت مقبوضہ کشمیر سے فوری کرفیو ہٹائے، مسلمانوں کی مساجد سے تالہ بندی ختم کرے، کشمیر کے اندر بیلٹ گن کے استمعال کو ممبوع قرار دیا جائے اور مظلوم کشمیریوں پر مظالم فوری بند کئیے جائیں۔

اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود نےملتان میں عظیم صوفی بزرگ حضرت بہاؤالدین زکریا کے 780 ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریب کے آخری روز خصوصی دعا بھی کروائی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کے پی حکومت کو بلاول بھٹو سے معافی مانگنی چاہیے، شرجیل میمن
معاشی ٹیم کے ایکسٹرنل فنانسنگ کے ابتدائی تخمینہ پر آئی ایم ایف سے مذاکرات
وزیراعظم کا دورہ آزاد جموں و کشمیر
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات؛ صوبے کی ترقی کے امور پر تبادلہ خیال
بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کیلئے اڈیالہ جیل میں انتظامات مکمل
علی امین گنڈاپور کی 9 مئی کے ایک اور مقدمے میں ضمانت منظور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر