
صدر آزاد کشمیر مسعود خان کا کہنا ہے کہ بھارت آزادکشمیر پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق امریکا میں پاکستانی سفارت خانے میں صدرآزاد کشمیر کے اعزاز میں عشائیہ رکھا گیا، اس موقع پر مسعود خان کا کہنا تھا کہ بھارت آزادکشمیر پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
صدر آزاد کشمیرکا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر دنیا بھر میں اجاگر کرنا بڑی کامیابی ہے، بھارت کشمیر کے معاملے پر اندرونی بوکھلاہٹ کا شکار ہے، بھارت نے کشمیریوں کی نسل کشی کا آغاز کردیا ہے، مودی آزاد کشمیر پر حملہ کرنا چاہتا ہے، پاک فوج ماضی کی طرح دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
صدر آزاد کشمیر مسعود خان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مزید کوششوں کی ضرورت ہے، وزیراعظم عمران خان نے جس طرح اقوام متحدہ میں کشمیریوں کا مقدمہ لڑا اس کی تاریخ نہیں ملتی، مسئلہ کشمیر پر پوری پاکستانی قوم کو متحد دیکھا ہے، دوطرفہ مذاکرات میں بھارت نے ہمیشہ پاکستان کو دھوکا دیا۔
واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسعود خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی میں واضح کہا کہ ہم کسی بھی حد تک جانے کے لئے تیار ہیں، مسئلہ کشمیر کو صرف پاکستان اور بھارت حل نہیں کرسکتے۔
صدر آزاد کشمیر کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو حل کیا جائے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں سے پوچھا جائے وہ کیا چاہتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 90 کی دہائی میں بھارت نے کشمیریوں پر تشدد اور ان کے گھروں کو مسمار کرنا شروع کیا، کشمیریوں کو بنیادی آزادی کےدفاع کے لئے کسی قسم کا بھی استحقاق ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News