
وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے، دونوں رہنماؤں میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم نے ترک صدر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے متعلق ترکی کے تحفظات کو بخوبی سمجھتا ہےجبکہ پاکستان ہمیشہ کی طرح ترکی کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ شام کی صورتحال کا پر امن حل نکلے۔
وزیراعظم نے ترک صدر سے کہا کہ حکومت اور عوام آپ کے دورۂ پاکستان کے منتظر ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News