بھابھی کےہاتھوں نندقتل

فیصل آباد میں بھابھی نےگھریلوجھگڑے میں ایک نندکوقتل اوردوسری کوذخمی کردیاہے ۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آبادکےعلاقےداتاکالونی میں رضاآباد تھانےکی حدودمیں گھریلو جھگڑے کے دوران ایک خاتون نے مبینہ طور پرتیزدھارآلےسےاپنی ایک نندکو قتل جبکہ دوسری کوزخمی کر دیا۔
پولیس کےمطابق ملزمہ فوزیہ نےجھگڑےکےدوران اپنی دونندوں نجمہ بی بی اورشبنم بی بی پرتیزدھارآلےسے حملہ کردیا ۔ حملے کےنتیجے میں اس کی ایک نند جاں بحق جبکہ دوسری شدید زخمی ہو گئی۔
پولیس کےمطابق نجمہ بی بی وقوعہ پرہی دم توڑ گئی تھی جبکہ شبنم بی بی کوطبی امدادکے لئےہسپتا ل منتقل کردیا ہے جہاں نند کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔
اطلاع ملنےپرپولیس نےموقع پرپہنچ کرملزمہ کوحراست میں لےکرمقدمہ درج کرلیاہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News