Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور چین کا سی پیک کی سیکورٹی موثر بنانے پر اتفاق

Now Reading:

پاکستان اور چین کا سی پیک کی سیکورٹی موثر بنانے پر اتفاق
چین

پاکستان اور چین نے داخلی سیکورٹی کو موثر بنانے کے لئے سپیشل سیکورٹی ڈویژن بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سی پیک سیکورٹی اور داخلی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا اور اس سلسلے میں چین نے پاکستان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کروا دی۔

بول نیوز کو موصول ہونے والی دستاویزات میں دونوں ممالک کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف مل کر جنگ جاری رکھنے کا عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔

Advertisement

سی پیک پر کام کی رفتار بہترین ہے، خسرو بختیار

Advertisement

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کے تعاون سے جلد پائلٹ پروجیکٹ پر کام گوادر سے شروع کیا جائے گا۔

سیکورٹی اخراجات پرادائیگی چائنہ کرنسی میں کی جائے گی اور پاکستان کو اس حوالے سے اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی جانب سے بھی رواں ہفتے ملاقات میں چینی سفیر کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کروائی گئی تھی جبکہ ملاقات میں سی پیک کی سیکورٹی کے حوالے سے الگ سے سیکورٹی ڈویژن بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا تھا۔

واضح رہے اس سو قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان چائنہ ایگریکلچرل فورم 2019 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیداوار میں اضافے کیلئے پانی کی بہتر ٹیکنالوجی اور چین کی طرز پر اچھا بیج استعمال کرنا ہوگا۔

Advertisement

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا تھا کہ پانی کی قیمت کا تعین کرنا ضروری ہے کیونکہ ہم کاشتکاری کے لئے پانی کا بہتر استعمال نہیں کررہے۔

ڈاکٹرعارف علوی نے یہ بھی کہا تھا کہ اچھے بیج سے کپاس سمیت زرعی اجناس کی پیداوار بڑھایا جا سکتا ہے جبکہ ہمیں زراعت کے شعبے میں انسانی وسائل کی کارکردگی کو بھی بڑھانا ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ اس شعبے میں ہم چین کے تجربے سے مستفید ہو سکتے ہیں، ہمیں کاشتکاری کیساتھ فصلوں کو ذخیرہ کرنے کی جدید  ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کرنا ہوگا۔

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا باسمتی چاول عالمی شہرت رکھتا ہے، پوری دنیا میں  اس کی طلب ہے لیکن ہمیں پیداوار میں اضافے کے ساتھ ویلیوایڈیشن کو بھی فروغ دینا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کل جماعت اسلامی گندم کی خریداری کے معاملے پر احتجاج کرے گی، حافظ نعیم الرحمان
پاکستانی حجاج کیلئے حج ایپ متعارف
پاکستان کا خلائی سفر ایک بار پھر شروع!
آئی ایم ایف نے پاکستان کو جنگ زدہ ملک بنا دیا ہے، شعیب شاہین
صدرآصف زرداری سے آزادکشمیر کے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر