Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی حکومت عوامی خدمت کے مشن پر عمل پیرا ہے، عثمان بزدار

Now Reading:

پی ٹی آئی حکومت عوامی خدمت کے مشن پر عمل پیرا ہے، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوامی خدمت اور قومی ترقی کے مشن پر عمل پیرا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی بگڑتی انتظامی صورتحال پع وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کررہے ہیں۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان کے 22کروڑ عوام کو وزیراعظم عمران خان کی شفاف قیادت پر پورا اعتماد ہے۔

سردار عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن کی اے پی سی دراصل ڈی پی سی ہے، اپوزیشن جماعتوں کے پاس فلاح عامہ کا کوئی ایجنڈا نہیں۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سیاسی بے روزگار ذہین نشین رکھیں کہ عوامی پذیرائی احتجاجی سیاست سے نہیں بلکہ عوام کی خدمت سے ملتی ہے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ عوام کے مستر دشدہ عناصر کے ہاتھ پہلے کچھ آیا ہے نہ آئندہ آئے گا۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین پنجاب اسمبلی کی ملاقات ہوئی تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا ”کرپشن فری پاکستان“ قوم کے دل کی آواز بن چکا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ ارکان اسمبلی پنجاب کو مثالی صوبہ بنانے کے مشن میں میرے دست و بازو ہیں، سابق دور میں ملک کوقرضوں کے چنگل میں جکڑنے والے کس منہ سے رہنمائی کادعویٰ کرسکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ نئے پاکستان میں نہ کرپشن کی گنجائش ہے نہ کرپٹ عناصر کی اور ہم سچے جذبے سے عوام کی خدمت کررہے ہیں کیونکہ سمت درست اور نیت نیک ہے۔

Advertisement

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے اراکین اسمبلی کے حلقوں کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے، انشاء اللہ فلاح عامہ کے انقلابی پروگرام پر عملدرآمد کرتے ہوئے اہداف حاصل کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مظفرگڑھ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق
ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی
خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا
پنجاب کےشہریوں کیلئےخوشخبری، فری آئی ٹی سٹی کا قیام
موبائل فونز ان لاک نہ کئے تو پی ٹی اے کا گھیراؤ کریں گے، انجمن تاجران
معاشی مسائل کے باوجود وفاقی حکومت نے 23 ارب کاپیکیج دیا، وزیراعظم آزاد کشمیر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر