
وزیر اعظم نے بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کیلئے 2 شرائط میں چھوٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرتارپور آنے والے یاتریوں کو پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہوگی، سکھ یاتریوں کو کرتارپور آمد کے لیے صرف شناختی کارڈ درکار ہوگا۔
تفصیلات کے مطا بق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکھ یاتریوں کو کرتار پور آمد کیلئے پاسپورٹ کی ضرورت نہیں، سکھ یاتری صرف شناختی کارڈ پر کرتار پور آسکیں گے۔
For Sikhs coming for pilgrimage to Kartarpur from India, I have waived off 2 requirements: i) they wont need a passport – just a valid ID; ii) they no longer have to register 10 days in advance. Also, no fee will be charged on day of inauguration & on Guruji's 550th birthday
Advertisement— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 1, 2019
عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ سکھ یاتریوں کو 10 روز قبل رجسٹریشن کرانے کی بھی ضرورت نہیں، گروجی کی 550 ویں سالگرہ کے موقع پر کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔
واضح رہے کہ دو دن قبل ہی حکومت پاکستان نے سکھوں کے مذہبی پیشوا بابا گرونانگ کا 550 واں جنم دن کے موقع پر 50 روپے مالیت کا یادگاری سکہ بھی جاری کیا تھا۔
ذرائع کے مطا بق سکے کے ایک رُخ پر اسلامی جمہوریہ پاکستان اور قومی نشان جبکہ دوسرے رُخ پر سکھوں کی عبادت گاہ کی تصویر کندہ ہے۔
50 روپے مالیت کے یادگاری سکے پر گرونانک دیو جی 1469-2019 کے الفاظ بھی کندہ ہیں۔
حکومت پاکستان بابا گرونانک کے 550ویں یوم پیدائش کے موقع پر نومبر میں کرتارپور راہداری کھولنے کے لیے پُرعزم ہے جس کا باضابطہ افتتاح 9 نومبر کو وزیراعظم عمران خان کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News