لندن میں حسین نواز نے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں ڈاکٹرز سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے علاج کے لئے مشاورت کی۔
ذرائع کے مطابق لندن میں ڈاکٹرز کی ٹیم نے کلینک میں نواز شریف کے چیک اپ تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں جبکہ ڈاکٹرز اور حسین نواز کا نوازشریف کا مکمل علاج امریکا سے کرانے پر اتفاق بھی کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہن اہے کہ ہارلے اسٹریٹ کلینک میں ابتدائی 3 سے 4دن نواز شریف کا علاج کیا جائےگا جبکہ ابتدائی علاج کے بعد نوازشریف کو امریکا کے شہر بوسٹن منتقل کی جائےگا۔
بوسٹن میں نوازشریف کے پلیٹیلیٹس کا علاج کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کا نام غیر مشروط طور پر ای سی ایل سے نکالنے کیلئے تحریری حکم جاری کردیا گیا ہے جبکہ لاگو کی گئی شرائط کو معطل بھی کردیا گیا ہے جس کے بعد نواز شریف کو مخصوص شرائط کے تحت ایک دفعہ بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی ہے۔
ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق نواز شریف عارضی طور پر علاج کے لیے 4 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جا سکتے ہیں اور ڈاکٹروں کی جانب سے صحت مند قرار دیے جانے کے بعد پاکستان واپس آنے کے پابند ہوں گے جبکہ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی موجودگی میں میں نواز شریف کے بیان حلفی پر دستخط لیے گئے ہیں۔
دوسری جانب جاتی عمرہ، لیگی کارکنان کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا گیا جبکہ کارکنان کی جانب سے جاتی عمرہ کے باہر میٹھائیاں بھی تقسیم کی گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News