 
                                                                              وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومت اور تحریک انصاف کے ترجمانوں کا اہم اجلاس آج ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اجلاس میں فارن فنڈنگ کیس پربریفنگ دیں گے۔
پی ٹی آئی کورکمیٹی کے اجلاس کے بعد آج حکومتی وپی ٹی آئی ترجمانوں کی اہم بیٹھک لگے گی، اجلاس میں اپوزیشن بیانیے سے نمٹنے کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
حکومتی کارکردگی، معاشی کامیابیوں اور سیاسی امور پر بھی بات ہوگی۔
حکومتی و پارٹی ترجمانوں کا اجلاس آج شام 6 بجے وزیراعظم آفس میں طلب کیا گیا ہے۔
حکومت کا بیانیہ کیا ہونا چاہیے؟ وزیراعظم عمران خان ترجمانوں کو آگاہ کریں گے۔
اجلاس میں موجودہ حالات کا جائزہ لینے کے ساتھ یہ بھی طے کیا جائے گا کہ حکومت کا بیانیہ کیا ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں عمران خان نے ناروے میں پیش آنے والے واقعے کی شدید مذمت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 