قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج متوقع ہے، وزیراعظم عمران خان آج قومی اسمبلی اجلاس سے اہم خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطا بق قومی اسمبلی کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا، آزادی مارچ اور دھرنے پر ایوان کا ماحول گرم ہونے کا بھی امکان ہے۔
ذرائع کے مطا بق وزیراعظم عمران خان ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کرتارپورراہداری سمیت ملکی امور پر ارکان اسمبلی کو اعتماد میں لیں گے، اجلاس سے قبل پارلیمانی پارٹی سرجوڑ کر بیٹھے گی۔
اسلا م آباد تمام اہم سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے پر ساری سیاسی قیادت اسلام آباد میں ہی موجود ہوگی۔
ذرائع کے مطا بق اپوزیشن کی جانب سے صدارتی آرڈیننس کے اجرا، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، مہنگائی اور نیب کی کارروائیوں کے خلاف احتجاج کا بھی امکان ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے تاحال گرفتار ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کئے جا سکے۔
قومی اسمبلی میں آئین میں ترمیم کا بل اور گروی جائیدادوں سے متعلق آرڈیننس پیش کیا جائے گا، ایوان میڈیکل ٹریبونل بل 2019 سے متعلق تحریک پر بھی بحث ہو گی، ڈاکٹر شیریں مزاری اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری سینئر سیٹزن بل پیش کریں گی۔
دوسری جانب وفاقی وزیر مراد سعید نیشنل ہائی ویز سیفٹی ترمیمی بل پیش کریں گے، وزیر داخلہ انسداد دہشت گردی ایکٹ میں ترمیم کا بل پیش کریں گے، ایوان قائمہ کمیٹیوں کی مختلف بلوں پر رپورٹس کا بھی جائزہ لے گا۔
قومی اسمبلی اجلاس سے قبل حکومت، اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں کے الگ الگ اجلاس ہونگے جن میں قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی۔
وا ضح رہے کہ قومی اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کےخطاب کے دوران اپوزیشن بینچ کی جانب سےاحتجاج بھی ممکن ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
