Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 شریف خاندان کی ضمانتی بانڈز کی شرط تسلیم نہ کرنے کی ضد

Now Reading:

 شریف خاندان کی ضمانتی بانڈز کی شرط تسلیم نہ کرنے کی ضد
Nawaz sharif

سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر شریف خاندان ضمانتی بانڈ نہ دینے کے فیصلے پر ڈٹ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شریف خاندان ضمانتی بانڈز کی شرط تسلیم نہ کرنے کی ضد پر اڑ گیا ہے، مسلم لیگ ن نے کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے نمائندے آج کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہونگے جبکہ شریف خاندان اپنا موقف کمیٹی کو پیش کر چکا ہے۔

شریف خاندان کا کہنا ہے کہ کمیٹی میں پیش ہو کر ایک ہی موقف بار بار دھرانے کا فائدہ نہیں ، کمیٹی نے جو فیصلہ کرنا ہے ہمارے پہلے کے موقف پر کر لیں۔

دوسری جانب شہباز شریف کے نمائندے عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سا بق وزیر اعظم نواز شریف کی ضمانت پر دو عدالتوں میں ضمانتی مچلکے جمع کرا چکے ہیں جس کے بعد زر ضمانت کی ضرورت نہیں۔

Advertisement

ن لیگ کے مطابق عدالتی فیصلے کے بعد شرائط رکھنا غلط ہے، حکومت نے حد سے تجاوز کیا۔

واضح رہے کہ ذیلی کمیٹی کی جانب سے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے سیکیورٹی بانڈز کی شرط رکھی گئی ہے۔

کیس کی مالیت کے برابر رقم یا پراپرٹی جمع کرانے کے مطالبے پر ڈیڈلاک پیدا ہواجسے مسلم لیگ ن نے مطالبے کو ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے آئین توڑا ان پر بھی آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، خواجہ آصف
صدر مملکت کا بوسنیا ہرزیگووینا کے ساتھ تجارتی اور کاروباری تعلقات فروغ دینے پر زور
شیخ وقاص اکرم پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے لاعلم نکلے
مذاکرات ہی موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ ہے، چوہدری پرویز الہیٰ
فیصل آباد میں ہر صورت جلسہ کریں گے، حامدرضا
سنگین جرائم میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان ابوظہبی سے گرفتار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر