Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،عمران خان

Now Reading:

کراچی کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،عمران خان
وفاقی حکومت

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی جیسے بڑے شہر میں عوام کو درپیش مسائل کا مکمل ادارک ہےاور کراچی کی ترقی و خوشحالی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے کراچی سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی نے  بھی ملاقات کی۔

 ملاقات میں کراچی میں وفاقی حکومت کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت پر بھی گفتگو ہوئی جبکہ اراکین اسمبلی نے وزیراعظم کو کراچی شہر کے مسائل اور اپنے متعلقہ حلقوں میں عوام کو صحت کے مسائل سے  اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی  کے حوالے سے درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا  ۔

وزیراعظم نے اراکین اسمبلی کو ہدایت کی کہ وہ عوام الناس سے مستقل رابطہ رکھیں تاکہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کے سلسلے میں قابل عمل تجاویز پر عمل درآمد ممکن بنایا جائے۔

اس موقع پر عمران خان نے کہا کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے کراچی کی ترقی ملک کی ترقی ہے کراچی جیسے بڑے شہر میں عوام کو درپیش مسائل کا مکمل ادارک ہے۔

Advertisement

وزیراعظم نے کہا  کہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے نجی شعبے اور کاروباری برادری کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں  جبکہ مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کی رفتار تیز ہونے سے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع  میسر آئیں گے

عمران خا ن کا کہنا تھا کہ عاشی استحکام کے حصول کے بعد حکومت کی بھرپور توجہ عوام کو درپیش مسائل کے حل پر ہے، حکومت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

بلوچستان کی عوام کی زندگیوں میں بہتری لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیر اعظم

ملاقات میں شکور شاد، آفتاب جہانگیر، اکرم چیمہ، عطاء اللہ خان، اسلم خان، فہیم خان اور کیپٹن (ریٹائرڈ ) جمیل احمد خان شامل تھے ۔

 دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے سابق وزیر قانون بابر اعوان کی ملاقات ہوئی جس میں مشرف کیس کے فیصلے، سیاسی صورت حال اور قانونی امور پر گفتگو کی گئی۔

Advertisement

 وزیراعظم نے  ملاقات میں ریاستی اداروں کے بھرپور دفاع کا عزم کا اظہار کیا جبکہ عوام کے حق میں لاء ریفارمز اور فوری قانون سازی پر تفصیلی مشاورت بھی کی گئی۔

سابق وزیر قانون  سے ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ   ریاست ادارے بناتے ہیں جبکہ حکومت کا کام ریاستی اداروں کو مضبوط بنانا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی، پاکستان کو استحکام کی پٹری سے ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے ۔

اس موقع پر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ریاست مضبوط ہاتھوں میں ہے، عمران خان نے بحرانوں میں قوم کی درست رہنمائی کی ہے۔

سابق وزیر قانون بابر اعوان نے  مزید کہا کہ حکومت قانون سازی کے ذریعے عوام کو سہولتیں دے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
9مئی کے موقع پر فورس کمانڈر ایف سی این اے کا شہدا کو خراج عقیدت
افواج پاکستان اور شہدا سے اظہاریکجہتی، طلبا و اساتذہ کی جی ایچ کیو آمد
24 ملین سے زائد پاکستانی فعال تمباکو نوشی کرتے ہیں، تحقیقی رپورٹس
پنجاب اسمبلی میں سانحہ 9 مئی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
9مئی سیاہ ترین دن ہے، ملک سےمحبت کرنے والا ایساسوچ بھی نہیں سکتا، مریم نواز
پی آئی سی میں اندھیر نگری چوپٹ راج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر