Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان نے پاکستانی معیشت کو درست سمت کی جانب گامزن کردیا ہے، عثمان بزدار

Now Reading:

عمران خان نے پاکستانی معیشت کو درست سمت کی جانب گامزن کردیا ہے، عثمان بزدار
معیشت

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی معاشی ٹیم نے پاکستانی معیشت کو درست سمت کی جانب گامزن کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بایان میں کہا کہ 22 کروڑ عوام نے پرانے پاکستا ن کو ٹھوکر مار دی ہےجبکہ عوام نے تحریک انصاف کی حکومت کو 5 سال کا مینڈیٹ دیا ہے، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی ناقص معاشی پالیسیوں کے باعث پاکستان کی معیشت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا  لیکن اب نیا پاکستان بن رہا ہے اور غلامی کا دورواپس نہیں آئے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے یہ  بھی کہا کہ اپوزیشن جماعتیں صرف کرپٹ ٹولے کا تحفظ چاہتی ہیں لیکن پاکستان میں کرپٹ مافیا کے خلاف آخری کامیابی تک جنگ جاری رہے گی۔

اپنے بیان میں عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کرپشن بچانے کے لئے اکٹھی ہونے والی اپوزیشن جماعتوں کو پہلے بھی ناکامی ملی اور آئندہ بھی ان کے عزائم ناکام رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement

عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں سر پیٹتی رہ جائیں گی اور پاکستان وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں آگے بڑھتا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تبدیلی کے سفر کو کوئی نہیں روک سکتا موجودہ حکومت میں عوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدار ت اعلی سطح کا اجلاس ہوا تھا ، جس میں گنے کی امدادی قیمت پرنظر ثانی کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا تھا۔

سردار عثمان بزدار نے کہا تھا کہ پنجاب زرعی صوبہ ہے اور زرعی معیشت کا فروغ ہماری ترجیح ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یہ بھی کہا تھا کہ گنے کے وزن میں کٹوتی کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی اور وزن میں کٹوتی کی شکایت پر بلاتفریق ایکشن ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیمہ خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست خارج، وارنٹ گرفتاری جاری
پاکستان میں امن و استحکام کیلئے غیر قانونی افغان مہاجرین کی واپسی ناگزیر
ملکی ہوائی اڈوں پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں خطرناک اضافہ، رواں سال 176 برڈ ہٹس رپورٹ
سیلاب کے باعث معاشی ترقی میں کمی اور مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، عالمی بینک
پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان اختلافات شدید، وزیراعظم نے سینئر رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا
زلزلہ 2005 کو 20 برس بیت گئے، آزاد کشمیر میں برسی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر