Advertisement
Advertisement
Advertisement

میئر کراچی وسیم اختر اور حیدر عباس رضوی کی پرویز مشرف سے ملاقات 

Now Reading:

میئر کراچی وسیم اختر اور حیدر عباس رضوی کی پرویز مشرف سے ملاقات 
میئر کراچی

ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر اور میئر کراچی وسیم اختر اور رکن رابطہ کمیٹی حیدر عباس رضوی کی دبئی میں سابق صدر جنرل پرویز مشرف سے ملاقات  کی ۔

ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی عیادت کی اور رابطہ کمیٹی کے وفد نے سابق صدر کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔

اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر اور رکن رابطہ کمیٹی حیدر عباس رضوی نے گذشتہ روز سابق صدر کے خلاف خصوصی عدالت کے فیصلے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے ایم کیو ایم کی جانب سے سابق صدر کو بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

سنگین غداری کیس، پرویزمشرف کو سزائےموت کاحکم

وفد نے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے خصوصی عدالت کے افسوسناک فیصلے کے خلاف ہر سطح پر جانے کے عزم سے بھی سابق صدر کو آگاہ کیا جس پر سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل پرویز مشرف سنگین غداری کیس میں اسلام آباد کی خصوصی عدالت کی جانب سے فیصلہ سنا دیاگیا تھا، خصوصی عدالت نے پرویزمشرف کو سزائے موت کاحکم دیا تھا ۔ خصوصی عدالت کے دو ججز نےفیصلہ دیا تھا  اورسابق صدر پرویز مشرف کو سنگین غداری کا مرتکب قراردے دیا۔

چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ اورخصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس وقارسیٹھ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نےسابق صدرپرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کی اور جسٹس سیٹھ وقار نے چار سطروں پر مشتمل مختصر فیصلہ پڑھ کر سنایا تھا۔

عدالت نےمختصر فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ پرویزمشرف نے 3 نومبر 2007 کو آئین پامال کیا، پرویز مشرف سزا کے مرتکب ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر