
پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہناہے کہ اپوزیشن کچھ پڑھے بغیر ہی تنقید شروع کردیتی ہے،14دن ریمانڈ اور50کروڑروپےسےمتعلق نیب آرڈیننس میں کوئی بات نہیں،پرویزرشید نے کہا عمران خان اداروں کو ناکام بنانے کی کوشش کررہے ہیں،پرویزرشید اداروں میں تصادم کرانے کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ لوگ ابھی تک ڈان لیکس کو نہیں بھولے،پرویز رشید سے ایسی باتیں زیب نہیں دیتیں،بلاول بھٹو کہتے ہیں، پاپا کہتے ہیں بڑا کام کروں گا،بلاول بھٹو زرداری نے چھوٹی عمر میں ہی منی لانڈرنگ کی،عمران خان کہہ دیں کہ زرداری اور نوازشریف چور نہیں یہ پھر بھی مخالفت کریں گے،انہوں نےعمران خان کی ہربات کی مخالفت کرنی ہے،حکومت سنبھالتےہی ہم ڈوبتی معیشت کوسہارادیا،وزیراعظم عمران خان نےملک کودیوالیہ ہونے سے بچایا۔
وزیراطلاعات پنجاب کامزید کہناتھا کہ بیورو کریسی کے جن افراد سے تفتیش ہو رہی گی ان سے تین ماہ میں کچھ نہ ملا تو ضمانت ہوگی، مسئلہ ن لیگ اور پی پی کا ہے ،پرویز رشید غلط باتیں کر رہے ہیں وہ کیا کررہے ہیں وہ پرویز رشید جو ویریفائیڈ اداروں کے خلاف سازش کرنے والے جانے مانے جاتے ہیں نواز شریف کے اہلکار فرنٹ مین کی حیثیت سے انہوں نے انڈیا کی زبان بول کر اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی تھی.
انہوں نے کہاکہ بلاول نے ٹین ایجز میں کرپشن، نوسربازی، چور بازاری سیکھ لی۔ اتنی عمر میں کوئی اتنا بڑا کام نہیں کرسکتا۔ مریم اورنگزیب عمران خان کے ہر اچھے اقدام پر تنقید کریں گی. عمران خان نواز شریف کو اچھا کہہ دیں تو مریم اورنگزیب ٹی وی پر آئیں گی اور کہیں گی کہ نواز شریف ڈاکو ہے عمران خان جھوٹ بولتا ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کوئی این آر او نہیں اداروں میں اصلاحات لا رہے ہیں،ہر ادارہ اپنا کام کرے گا، جب ہدف،یا منزل بڑی ہو تو دور سے دوڑ لگا کر آنا پڑتا ہے، بے غم رہیں عمران خان کو 2019 کی اچھی پرفارمنس پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News