
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی حکومت کے مالی تعاون سے سندھ کے ترقیاتی پیکج کے تحت جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے یہ ہدایت کراچی میں پیکج سے متعلق سندھ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی طرف سے بریفنگ سیشن کے دوران کی۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ وفاقی حکومت نے رواں مالی سال میں پیکج کیلئے مختص رقم جاری کر دی ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ گرین لائن منصوبے کا تعمیراتی مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ آپریشنل مرحلہ منظوری کیلئے ایکنک کو پیش کیا جائے گا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ تھر میں فلٹریشن پلانٹس اور ہسپتالوں کے منصوبے جلد مکمل کئے جائیں گے۔
شہر قائد میں ترقیاتی منصوبوں کا کام مکمل
واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں وزیر اعظم عمران خان کو وفاق کی جانب سے سندھ ترقیاتی پیکیج پر بریفنگ دی گئی تھی۔
سندھ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی لیمٹڈ کے سی ایگزیکٹو آفیسر صالح فاروقی نے وزیر اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی تھی، اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو، وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا، وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی زیدی، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، معاون خصوصی عثمان ڈار اور گورنر سندھ عمران اسماعیل، اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے۔
بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو بتایا گیا کہ سندھ پیکیج کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال 2019-20ءکیلئے مختص کی جانے والی پوری رقم ریلیز کی جا چکی ہے۔
مزید بتایا گیا تھا کہ گرین لائن منصوبے کا پہلا مرحلہ جس میں تعمیراتی کام شامل تھا مکمل کر لیا گیا ہے تاہم آپریشنل مرحلہ ایکنک کی منظوری کے لئے پیش کر دیا جائے گا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ تھر کے لئے پانی کے فلٹریشن پلانٹس اور ہسپتالوں کے منصوبے جلد مکمل ہو جائیں گے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News