Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہباز شریف نے ایک بار پھر حکومت کی طرف تعاون کا ہاتھ بڑھادیا

Now Reading:

شہباز شریف نے ایک بار پھر حکومت کی طرف تعاون کا ہاتھ بڑھادیا
پاکستان مسلم لیگ

شہباز شریف نے ایک بار پھر حکومت کی طرف تعاون کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم  اپوزیشن کے بجائے معیشت پر زور لگاتے تو حالات بہتر ہوتے۔ آئیں سب ملکر برآمدات میں اضافہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کے بل کی حمایت کے لئے پارٹی نے اجتماعی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ حقیقت ہے کہ آرمی چیف جنرل باجوہ کی مدت ملازمت میں عمران خان نے توسیع دے کر نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا تھا لیکن تب تو کسی جانب سے کوئی واویلا نہیں تھا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں گیا تو عدالت نے پارلیمان کو اس پر قانون سازی کا کہا جس پر قانون سازی کر دی گئی اور ماضی میں اس طرح کی مثالیں موجود ہیں کہ سیاسی جماعتوں نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی گئی۔

احتساب عدالت نے شہباز شریف کوطلب کرلیا

Advertisement

انکا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کا اصل مسئلہ عوام کی غربت، بے روزگاری، نوجوانوں کے لئے تعلیم و صحت کا حصول ہے اور انہی مسائل کے حل کے لئے نواز شریف نے اپنے دور میں ایسے تاریخی منصوبے مکمل کئے جو ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

میڈیا سے گفگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عمران نیازی سے جھوٹا وزیراعظم  تاریخ میں نہیں آیا ہے جبکہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں بھی توسیع کے نوٹیفکیشن میں حکومت نے جان بوجھ کر غلطیاں کی گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں قومی اسمبلی اور سینیٹ نے آرمی سروسز ایکٹ ترمیمی بل 2020 منظور کیا جس کی مسلم لیگ (ن) کی جانب سے غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا گیا تھا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اصل معاملہ پاکستان کے عوام کی غربت، بیروزگاری اور صحت کی فراہمی ہے، نوازشریف نے اپنے دور میں عوامی مسائل کے حل کے لیے تاریخی اقدامات کیے، نوازشریف نے چار سال میں بجلی کا بحران حل کرکے پاکستان کی لازوال خدمت کی۔کر غلطیاں کیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک امریکہ انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ، مشترکہ اعلامیہ جاری
شیر افضل مروت صاحب نے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا اور پارٹی کا اثاثہ ہیں، علی محمد خان
لاہور ہائی کورٹ میں 800 مقدمات کے فیصلے ہوئے، اعلامیہ
یاسمین راشد کا جیل سے چیف جسٹس پاکستان کے نام خط
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے آئین توڑا ان پر بھی آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، خواجہ آصف
صدر مملکت کا بوسنیا ہرزیگووینا کے ساتھ تجارتی اور کاروباری تعلقات فروغ دینے پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر