Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوازشریف کی طرف سےبھیجی گئیں رپورٹس ناکافی ہیں

Now Reading:

نوازشریف کی طرف سےبھیجی گئیں رپورٹس ناکافی ہیں
ڈاکٹریاسمین راشد

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاہے کہ نوازشریف کی طرف سے بھیجی گئیں رپورٹس ناکافی ہیں،25 دسمبر کونواز شریف کی ضمانت کی مدت ختم ہوگئی تھی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےصوبائی  وزیرصحت نے کہا کہ 27 دسمبر کونواز شریف کے وکیل نے میڈیکل رپورٹ بھجوائی تاہم25 دسمبر تک کسی قسم کی کوئی رپورٹ نہیں بھیجی گئی تھی۔ خواجہ حارث نے رپورٹ 27 دسمبر2019 کو بھیجی۔

صوبائی وزیر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ نوازشریف کی طرف سے بھیجی گئیں رپورٹس ناکافی ہیں، پرانی رپورٹوں کی سمری بنا کر ہمیں بھجوا دی گئی، میڈیکل بورڈ کے مطابق رپورٹ میں کوئی نئی چیز نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کوعلاج کیلئے 2 ہفتوں کی اجازت دی گئی، نواز شریف سزا یافتہ ہیں،  عدالت نے علاج کیلئے ریلیف دیاتھا مگر وہ سیر سپاٹوں میں لگ گئے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نےکہا کہ کل نواز شریف کی ہوٹل میں کھانا کھاتے ہوئے تصویروائرل ہوئی،ان کی طبعیت ناساز ہے تو سیرسپاٹے کیوں کررہےہیں؟

Advertisement

وزیر صحت نے کہا کہ کیا ہوٹل میں بیٹھے نواز شریف کی عیادت کیلئے جانے پر اصرار ہورہا ہے؟کیا مریم نوازریسٹورنٹ میں تیماداری کیلئے جانا چاہتی ہیں؟کل نواز شریف کی تصویر دیکھی وہ ہوٹل میں بیٹھے چائے پی رہے تھے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کاکہناتھا کہ سابق وزیراعظم کوہم نے پیٹ اسکین کا مشورہ دیا لیکن انہوں نے انکار کردیاتھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر