Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 کوئٹہ دھماکہ: صدر مملکت سمیت اہم ملکی شخصیات کی مذمت

Now Reading:

 کوئٹہ دھماکہ: صدر مملکت سمیت اہم ملکی شخصیات کی مذمت
کوئٹہ

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی کوئٹہ دھماکے کی مذمت کردی۔

 صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے  بھی  کوئٹہ میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہشت گرد ملک میں بدامنی پیدا کرنے کی مذموم کوششیں کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے  شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا بھی کی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ دہشت گرد ملک میں بدامنی پیدا کرنے کی مذموم کوششیں کر رہے ہیں،قوم ان ناپاک سازشوں کے خلاف متحد ہے۔

چیف آف دی نیول اسٹاف کی دھماکے کی مذمت

Advertisement

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کی جبکہ دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

نیول چیف نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا  کرتے ہوئے کہا کہ  اللہ پاک شہداء کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی دھماکے کی مذمت

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے  کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں ڈی ایس پی امان اللہ سمیت دیگرافرادکی شہاد ت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔

وزیراعلیٰ  پنجاب نے دھماکے میں ڈی ایس پی امان اللہ سمیت دیگرافرادکی شہاد ت پر دکھ کا اظہارکرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہارکیا جبکہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افرادکی جلد صحتیابی کیلئے دعا  بھی کی ۔

 عثمان بزدار نے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ، دشمن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی مذموم کوشش کر رہا ہے۔

Advertisement

 وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے یہ بھی کہا کہ قوم کے ہر طبقے نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں – قوم کے اتحاد سے ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنائیں گے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ  کی دھماکے کی مذمت

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے  کوئٹہ میں دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم جانوں کے ضیا پر انتہائی دکھ ہے۔

معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا انسانیت اور مذہب کے منافی فعل ہے جبکہ  دہشتگرد بزدلانہ حملوں سے کچھ حاصل نہیں کر سکتے

وزیر اعلیٰ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا  کی اور ان کا کہناتھا کہ دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاون میں زور دار دھماکہ، ڈی ایس پی امان اللہ شہید

Advertisement

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کی دھماکے کی مذمت

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے  اپنے ایک بیان میں کوئٹہ  میں دھماکے کی شدید مذمت کی جبکہ شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اللہ تعالی کے گھر میں عبادت گزاروں پر حملہ کرنے والوں کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے  یہ بھی کہا کہ پاکستان میں امن اور ترقی کے دشمن اپنے مذموم عزائم میں ناکام و نامراد ہوں گے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ قوم نے متحد ہو کر دہشت گردوں کو پسپا کیا، دہشتگردوں کی باقیات کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

 واضح رہے کہ کچھ دیر قبل کوئٹہ  میں سیٹلائٹ ٹاون  کے علاقے اسحاق آباد  میں واقع مدرسہ دارالعلوم الشرعیہ میں نماز کے دوران  زور دار دھماکے کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت 12 افراد شہید  اور 21 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر 77 ارکان کی رکنیت معطل کردی
پنجاب پولیس کی طرز پر کراچی میں بھی ڈولفن فورس تشکیل دینے کا منصوبہ
بڑا استعفیٰ آگیا
شہباز شریف نے پارٹی عہدہ چھوڑ دیا
پرویز الٰہی نے خاموشی توڑدی؛ اہم اعلان کردیا
آئی ایم ایف مشن کے ایف بی آر کے ساتھ مذاکرات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر