Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

معاشی بحالی کیلئے وزیراعظم نے مشکل فیصلے کیے، فردوس عاشق اعوان

Now Reading:

معاشی بحالی کیلئے وزیراعظم نے مشکل فیصلے کیے، فردوس عاشق اعوان
عوام

معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ معاشی بحالی کے لئے وزیراعظم عمران خان نے مشکل فیصلے کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں معاشی بحالی سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملکی معیشت کو وینٹی لیٹر سے نکال دیا ہے۔

انہون نے بتایا کہ معیشت کی گاڑی استحکام کی جانب رواں دواں ہے اور اب پیسہ عوام کی بہتری کےمنصوبوں پرخرچ ہوگا۔

انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے یوٹیلٹی اسٹور کو 6 ارب روپے کا ریلیف پیکج دیا جبکہ ریلیف پیکج میں آٹا، گھی، دالیں اور دیگر اشیا پر سبسڈی دی گئی اور ذخیرہ اندوزی پ رفلور ملزکے خلاف کارروائی بھی کی گئی کیونکہ مڈل مین اسٹاک کو روک کر عوام کو تکلیف پہنچا رہا ہے۔

صحافیوں کی ٹریننگ کیلئے فرانس سے تعاون کے خواہاں ہیں، فردوس عاشق اعوان

Advertisement

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے تھا کہ آٹا، گندم کی فراہمی میں رکاوٹ بننے والوں سے نمٹنےکا فیصلہ کیا ہے اور من مانی کرنے پر فلور ملز کےخلاف کارروائی کی گئی ہے۔

اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مستحق افراد کو سہولت فراہم کرنے کے لئے احساس پروگرام شروع کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے سندس فاونڈیشن کے اشتراک سے تھیلسیمیا کے مریضوں کےلئے ایک جاب بینک قائم کیا ہے جو تھیلسیمیا سے متاثرہ افراد کو بہتر روزگار فراہم کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت مدت پوری کرے گی، وعدے پورے کیےجائیں گے کیونکہ 2020 کو گڈ گورننس اور کارکردگی کا سال قرار دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کے نو منتخت عہدیداروں کو وزیر اعظم کی مبارکباد
اسپیکر قومی اسمبلی کا پریس گیلری سے موبائل فوٹیج بنانے کا نوٹس
تمباکو کی کھپت کم کرنے کے لئے قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے، ڈبلیو ایچ او تحقیق
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری
کسانوں کا جوش بتا رہا ہے کہ تحریک شروع ہو چکی ہے، امیر جماعت اسلامی
پنجاب میں 2 ہزار ایکڑ پر گارمنٹ سٹی کے قیام کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر