Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہورمیں فیکٹری میں آتشزدگی،11افراد جاں بحق

Now Reading:

لاہورمیں فیکٹری میں آتشزدگی،11افراد جاں بحق

لاہور کے علاقہ امامیہ کالونی کے قریب فیکٹری میں سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت 11 افرادجھلس کرجاں بحق ہوگئےجبکہ واقعے میں 2افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ  پرفیوم بنانے والی فیکٹری میں سیلنڈر پھٹنے کے بعد آگ لگ گئی جس نے چند ہی پل میں پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ آگ کی شدت کے باعث فیکٹری کی عمارت کا کچھ حصہ بھی زمیں بوس ہوگیا۔

واقعے کے بعد اطلاع ملنے پرریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچا اورامدادی آپریشن کرکے فیکٹری میں سے 2 خواتین سمیت 8 لاشوں اور 2 زخمیوں کو نکال لیا گیا جبکہ ایک شخص کو تشویشناک حالت میں میؤ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

فیکٹری میں لگنے والی آگ کی شدت کے باعث ملحقہ مکانات بھی مکمل طور پر خالی کروا لیے گئے۔

Advertisement

واقعے میں جاں بحق ہونے والے 8 افراد میں سے 4 کی شناخت 65 سالہ زاہد، بیوی رشیدہ، 6 سالہ بیٹی اریبہ اور 9 سالہ موسیٰ کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کاکہناہے کہ  آتشزدگی پرمکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے، فائربریگیڈ کی 10 گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا، جبکہ لاشوں کو فیروز والا کے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سنگجانی جلسہ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
سکھر: پولیس کے مختلف مقابلے، تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد
پاکستان دوسری ابھرتی معیشت قرار، نئے اعداد وشمار نے عالمی اعتماد کی تصدیق کردی
کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان
2025 کا پہلا سپر مون کل آسمان پر جلوہ گر ہوگا، عام چاند سے 13 فیصد زیادہ روشن
ملائیشیا کے تجربے سے استفادے کیلئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر