Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم نےاضاخیل ڈرائی پورٹ کا افتتاح کردیا

Now Reading:

وزیراعظم نےاضاخیل ڈرائی پورٹ کا افتتاح کردیا
اضاخیل

وزیراعظم عمران خان نے 50 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے اضاخیل ڈرائی پورٹ کا افتتاح کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج نوشہرہ  پہنچے ہیں ، جہاں انھوں نے اضاخیل ڈرائی پورٹ کا افتتاح کیا ہے ۔

نوشہرہ میں ڈرائی پورٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ اضاخیل ڈرائی پورٹ سے تجارت بڑھے گی ،چین ریلوے ٹیکنالوجی میں سب سے آگے ہے ،پاکستان میں حکومتیں خاص طبقےکےلیےآئیں،ایم ایل ون کے بعد کراچی سےپشاورٹرین 8گھنٹے میں پہنچے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شیخ رشید کو ڈرائی پورٹ کی تعمیر پر مبارکباد دیتا ہوں، ڈرائی پورٹ سے تجارت بڑھے گی، نوکریاں ملیں گی، 70 سال میں کبھی ریلوے پر پیسہ خرچ نہیں کیا گیا، جو پٹریاں انگریز چھوڑ کر گیا اس سے بھی کم ہوگئیں، انگریز ایک زبردست ریلوے نظام دے کرگیا، ریلوے سسٹم کا برا حال ہے۔

 اضاخیل ڈرائی پورٹ پاکستان ریلوے کی جانب سے قائم کیا گیا ہے ، افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ، گورنر خیبرپختونخوا اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید بھی شریک ہیں ۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق اضاخیل ڈرائی پورٹ میں امپورٹ و ایکسپورٹ کی کلیئرنس ہوگی جبکہ مذکورہ ڈرائی پورٹ میں ٹرانزٹ کارگو بھی شامل ہے اضاخیل ڈرائی پورٹ کا ایریا 3471مرلے پر مشتمل ہے۔

وزیراعظم نے ہنرمند جوان پاکستان پروگرام کا افتتاح کردیا

 ذرائع کے مطابق 50 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے ڈرائی پورٹ سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے سہولت ہو گی۔

واضح رہے کہ گذشتہ دن وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں ہنر مندپاکستان منصوبے کا افتتاح کیا تھا ، ہنرمند جوان پروگرام کےتحت لاکھوں نوجوانوں کوفنی تربیت دی جائے گی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ نوجوانوں پر خرچ کرکے ملک کو سپر پاور بناسکتے ہیں، نوجوانوں پر خرچ کرنے کے لیے ہنرمند پاکستان پروگرام پہلا قدم ہے، پہلے فیز میں ایک لاکھ 70 ہزار نوجوانوں کو ہنر سکھایا جائے گا، ہنر مند پاکستان پروگرام میں 500 ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کھولے جائیں گے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر