Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 پانچ دن کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشن کھل گئے

Now Reading:

 پانچ دن کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشن کھل گئے
سی این جی

شہر قائد سمیت صوبے بھر میں پانچ دن کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشن آج صبح  کھل گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن صح 8 بجے سے رات آٹھ بجے تک کے لیے کھول دیئے گئے، شہریوں نے سی این جی حاصل کرنے کے لیے گاڑیوں کی لمبی قطاریں بھی بنالی۔

سندھ میں سی این جی اسٹیشنز اتوار کی صبح کھلیں گے

حکام کی جانب سے سی این جی اسٹیشن پانچ دن کی بندش کے بعد محض 12 گھنٹو ں کے لیے کھولے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سی این جی اسٹیشن کھلنے کے انتظار میں رکشہ، بس اور ٹیکسی مالکان رات سے ہی سی این جی اسٹیشنز کے باہر لائن میں کھڑے ہوگئے تھے تاکہ صبح سویرے  ان کا نمبر جلدی آجائے۔

Advertisement

سی این جی کی لائن میں کھڑے افراد کا کہناہے کہ حکام کی جانب سے سی این جی کی بندش کا شیڈول جاری نہ ہونا ہمارے لیے ذہنی اذیت کا باعث ہے۔

ایس ایس جی سی ترجمان کی جانب سے موقف اپنا یا گیا ہے کہ ایس ایس جی سی کومختلف گیس فیلڈز سے ملنے والی گیس کی مقدارکم موصول ہو رہی ہے جس  کے سبب لائن پیک سخت متاثر ہے۔

ترجمان ایس ایس جی سی کا مزید کہنا تھا کہ انتہائی کم پریشر کی وجہ سے کمپنی کو گھریلو صارفین کو گیس پہنچانے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

گزشتہ دن ایس ایس جی سی  ترجمان نے اپنے موقف میں کہا کہ سی این جی صارفین کی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے کل بروز اتوار صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک12گھنٹے  کے لیےسندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی جاری رکھی  جائےگی۔

ترجمان ایس ایس جی سی نے کہا کہ آئندہ  کے شیڈول  کا فیصلہ گیس پریشر کی صورتحال کو مد نظر رکھ کر کیا جائے گا

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نو مئی کی سازش کا مقصد عوام اور فوج کے درمیان تفریق پھیلانا تھا، گورنر سندھ
وزیراعظم سے قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور کی ملاقات
بتایا جائے خان نہیں تو پاکستان نہیں کا کیا مطلب ہے، خالد مقبول
گوادر میں بے گناہ مزدوروں کا قتل کھلی دہشت گردی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
9 مئی پاکستان کی انا کا مسئلہ، ملوث افراد کا احتساب ہونا چاہیے، وزیر دفاع
پاسپورٹ بنوانے والوں کی بڑی پریشانی حل ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر