
وفاقی وزیردفاع پرویز خٹک کاکہناہے کہ ایم کیوایم پاکستان کے ساتھ کامیاب مذاکرات ہوئے ہیں، خالد مقبول صدیقی خود دوبارہ کابینہ میں نہیں آنا چاہتےاسلیے ایم کیو ایم پاکستان وزارت کےلیےدوسرا نام دے گی۔
پرویز خٹک نے نوشہرہ مانکی شریف میں اپنی رہائش گاہ پرمیڈیاسے بات چیت کرتےہوئےکہاکہ ایم کیو ایم نےمذاکراتی کمیٹی کے سامنے جو مطالبات رکھے ہیں وہ اجتماعی مسائل ہیں۔
انہوں نےبتایا کہ ایم کیو ایم کے جائز مطالبات حل کیے جائیں گے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ آج الیکشن کمیشن کے ارکان کے تقرر اور منگل کو احتساب بل سے متعلق مذاکرات ہوں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت قانون سازی کے عمل میں اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News