Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں امن برقرار رکھنے کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا

Now Reading:

امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں امن برقرار رکھنے کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا
امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں امن برقرار رکھنے کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا

امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ اوبرائن نے مشرق وسطیٰ اورجنوبی ایشیا میں امن برقرار رکھنے کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نےواشنگٹن میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے دوران کیا۔

 شاہ محمود قریشی نے انہیں پاکستان کے اس خدشے سے آگاہ کیا کہ مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام سے ہمسایہ ممالک اور عالمی معیشت بھی متاثر ہوگی۔

 امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے افغانستان کے مسئلے کا پرامن سیاسی حل نکالنے کی کوششوں میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔

 کشیدگی کے خاتمے اور مذاکرات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہاکہ پاکستان خطے میں امن کےلئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

Advertisement

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کومقبوضہ کشمیر میں محاصرے کے خاتمے، کنٹرول لائن پر کشیدگی بڑھانے سے گریز کرنے،کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں پر عملدرآمد اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کےلئے بھارت پر دباو ڈالنا چاہیے۔

دوسری جانب  واشنگٹن میں امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر کرس وان ہولن سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹریٹجک شراکت داری کے ذریعے امریکہ کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے۔

شاہ محمود قریشی کی اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات

 وزیر خارجہ نے سینیٹر ہولن کو مقبوضہ کشمیر میں پانچ ماہ کے لئے کرفیو ، بلاجواز پابندیوں اور سیکیورٹی کی نازک صورتحال سے آگاہ کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ تعاون میں افغان تنازعہ کا سیاسی حل اپنے منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ  اس سے قبل  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکہ سے   ذمیدارانہ انداز میں افغانستان سے انخلا کرنے کا مطالبہ کردیا تھا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ  اگر امریکہ یہاں سے انخلا کرنا چاہتا ہیں تو ذمہ دارانہ انداز میں نکلیں، ایسے نہیں جیسے 1980 میں کیا، جس سے ایک خلا پیدا ہوا جس کو مداخلت کرنے والی قوتوں نے بھرا۔‘

Advertisement

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کے لیے امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات کروانے میں پاکستان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے، یہ ثالثی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست کے بعد شروع کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم نے ثابت کیا کہ وہ واقعی پرائم منسٹر آف ایکشن ہیں، احسن بختاوری
بھارتی پنجاب کے شہری نوازشریف کو وزیراعظم بنانے کے خواہشمند
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ورلڈ اکنامک فورم کی سائیڈ لائنز پر اہم ملاقاتیں
وزیر اعظم شہباز شریف کی بل گیٹس سے ملاقات
وزیر خزانہ کا بین الاقوامی فنانسنگ کو محفوظ بنانے کیلئے گرین ٹیکس اکانومی پر زور
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد کے خصوصی مکالمے اور گالا ڈنر میں شرکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر