رہنما رانا ثنا اللہ کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے مر کزی رہنما اور سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا نام بھی ایگرٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے ، وفاقی کابینہ نے نام ڈالنے سے متعلق سفارش سرکولیشن سمری کے ذریعے منظور کی۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز، رانا ثنا اللہ، جاوید لطیف اور وقار احمد کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے ہیں۔
شہریار آفریدی نے قرآن پاک اٹھا کر رانا ثنا اللہ کو لاجواب کردیا
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف کا نام بھی ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیاہے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل نے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی، کابینہ نے اسکی بھی منظوری دے دی ہے۔
یاد رہے کہ نیب جاوید لطیف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔
26 دسمبر کو منشیات برآمدگی کیس میں لاہور ہائی کورٹ نے لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کو ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News