Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملتان،میپکو ٹیموں کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن

Now Reading:

ملتان،میپکو ٹیموں کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن

ملتان میں میپکو ٹیموں نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں 91بجلی چور پکڑلئے۔

ترجمان میپکو نےکہا کہ ایک روز میں 91بجلی چور کو ا یک لاکھ21ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر18 لا کھ18ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیاجبکہ ملتان میں 9گھریلو صارفین کو14532یونٹس چوری کرنے پر293741روپے جرمانہ عائدکیا گیاہے۔

ترجمان میپکو نے مزید کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف  مقدمات  درج کرا دیئے گئے اور اس معاملے پر مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

واضح  رہے کہ اس سے قبل بھی ملتان میں میپکو ٹیموں نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں 300 بجلی چور پکڑلئے تھے۔

ملتان میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن

Advertisement

ترجمان میپکو نےکہا  تھا کہ ایک لاکھ36ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر22 لاکھ 74ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ ملتان میں 12گھریلوصارفین کو11840یونٹس چوری کرنے پر230126روپے جرمانہ  عائد کیا گیا تھا ۔

دوسری جانب ملتان شہر کے 11KVیاد رہے کہ فیڈرز سے بجلی کی فراہمی کھمبوں کی درستگی و تنصیب کے سلسلہ میں 21 اور22دسمبر کو صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہرساڑھے باربجے تک بند رہے گی۔

اس بندش سے 11KVاشرف آباد فیڈر متاثرہوگا جبکہ 22دسمبر کو 11KVایئرپورٹ، ہائی کورٹ، نواں شہر اور اولڈ سورج میانی فیڈرز سے ساڑھے نو بجے صبح سے ساڑھے تین بجے دوپہر تک ، 11KVاحمد یار، لعل شاہ، مہدی خان اور شہرجیلانی فیڈرز ،11KVمیران شاہ، الفرید، سرورشہید، چن پیر، ستلج، پاورہاؤس اور عزیز مکی فیڈرز سے ساڑھے نو بجے صبح سے ساڑھے تین بجے دوپہر تک، 11KVفریدی، نواں کوٹ، ایم اے بچایا،سٹی اور باغ وبہار فیڈرزسے نو بجے صبح سے تین بجے دو پہر تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔

500KV گدومظفر گڑھ ٹرانسمیشن لائن کی ضروری مرمت کے سلسلہ میں ملتان شہر کے 132KVانڈسٹریل اسٹیٹ، میسکو، قاسم پور، وہاڑی روڈ اور قاسم باغ،مظفرگڑھ، گجرات ساؤتھ، خان گڑھ، ماہڑا خاص، ڈمر والا، جتوئی، علی پور اور خیرپورسادات گرڈاسٹیشنوں سے آٹھ بجے صبح سے چھ بجے شام کے دوران 25سے30میگاواٹ کی اضافی لوڈمینجمنٹ ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


9 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہم پاکستانی ہیں اورپاکستان کے وفادارہیں، مولانا فضل الرحمان
کسانوں کو ان کی محنت کا معاوضہ جلد پہنچایا جائے، وزیراعظم
آسٹریلوی ہائی کمشن میں موسم بہار میں آسٹریلیا ڈے کی تقریب کا انعقاد
فیصل آباد میں دلخراش واقعہ، دو خواتین اور چاربچے قتل
اضافی گندم درآمد اورمہنگی کھادخریداری اسکینڈل؛ وفاقی سیکریٹری قومی تحفظ خوراک فارغ
پی اےایف اکیڈمی اصغرخان میں149جی ڈی پی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر