Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور بھارت میں امن ہوگا تو وسائل غریب پر خرچ ہوں گے، وزیر اعظم

Now Reading:

پاکستان اور بھارت میں امن ہوگا تو وسائل غریب پر خرچ ہوں گے، وزیر اعظم
وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن قائم ہوگا تو پھر ملکی وسائل غریبوں  پر خرچ ہوں گے۔

سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں جاری عالمی اقتصادی فورم  کی سائیڈ لائن پر بین الاقوامی میڈیا کونسل  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ہوئی تو بہت تباہ کن ہوگی، امن ہوگا تو  ہی ملکی وسائل غریب پر خرچ ہو سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ  میں نے حکومت میں آتے ہی بھارتی وزیر اعظم مودی سے رابطہ کیا،جس کا جواب بھونڈے طریقے سے دیا گیا۔ان سے کہا جو پیسہ دشمنی پر خرچ کرتے ہیں وہ غربت کے خاتمے پر کریں۔

عمران خان نے  کہا کہ ہم بھارت کے ساتھ تمام تنازعات کا پرامن حل چاہتے ہیں، افسوس کی بات ہے تعاون کے جواب میں ہم پر بم برسائے گئے۔

وزیراعظم عمران نے کہا کہ اگر بھارت میں متنازع قانون کے خلاف احتجاج بڑھا تو توجہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی)سے ہٹ جائے گی ۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت سرحدی علاقوں کی بحالی کر رہی ہے، اقوام متحدہ کے مبصرین کو علاقے کا دورہ کرنا چاہیے، مودی نے 80 لاکھ کشمیریوں کو کئی ماہ سے محصور کیا ہوا ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے یوٹیوب کی سی ای او سوزن ووجکیکی کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امریکی صدر سے بھی کشمیر کی صورت حال پر بات کی ہے، ایل او سی پر کشیدگی کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔

بھارت سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی کی حیثیت سے جتنا بھارت کو میں سمجھتا ہوں کوئی نہیں سمجھتا، بھارت میں میرے بہت سارے دوست ہیں۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کی صورتحال پاکستان  پر اثر انداز ہوتی ہے۔ افغانستان میں امن ہوگا تو وسط ایشیا تک تجارت ممکن ہوگی۔ میں نے ہمیشہ طاقت کےاستعمال کی مخالفت کی ہے، میرے اسی مؤقف کی وجہ سے مجھے طالبان کا حامی بھی کہا گیا۔

ان کا کہنا تھا پاکستانی حکومت کو پاک فوج کی مکمل حمایت حاصل ہے جبکہ خارجہ پالیسی کو فوج سمیت تمام ریاستی اداروں کی حمایت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر