Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایک خاندان لندن میں مختلف سرگرمیوں میں ملوث ہے، فردوس عاشق اعوان

Now Reading:

ایک خاندان لندن میں مختلف سرگرمیوں میں ملوث ہے، فردوس عاشق اعوان
معاون خصوصی اطلاعات

وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان  کہتیں ہیں کہ ایک خاندان لندن میں بیٹھا ہے قوم پرسرار بیماری کی وجہ جاننا چاہتی ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا چائنہ میں موجود پاکستانیوں کو بہترین سہولیات موجود ہیں شاید پاکستان میں ان کو وہ سہولیات نہ دے سکیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا حکومت آئین کے مطابق وفاق کے دائرے میں رہ کر تعیناتی کرے گی جبکپ کلیم امام نے کیا حکم عدولی کی ہے وہ سب جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا ایک خاندان جو لندن میں مختلف سرگرمیوں میں ملوث ہے، قوم پلیٹلیٹس کے اتار چڑھاؤ کے ساتھ ساتھ پرسرار بیماری کی وجہ جاننا چاہتی ہے۔

نوازشریف کی حتمی رپورٹس 30جنوری کو تیار کی گئیں، ڈاکٹر عدنان

Advertisement

فردوس عاشق اعوان نے بتایا چینی کی برآمد پر فوری پابندی لگا رہے ہیں جبکہ چینی کی درآمد  حکومت امپورٹ فری کرنے جارہی ہے۔

اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی خصوصی معاون نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو موثرانداز میں اجاگر کرنے کے لئے بدھ کو ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر شایان شان طور پر منایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ذرائع ابلاغ پر بھی مسئلہ کشمیر کو مناسب طور پر اجاگر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق غصب کرلئے گئے ہیں اورانہیں مذہبی فرائض ادا کرنے کی اجازت بھی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر کے بارے میں میڈیا کے کردار کو سراہا ہے اور کشمیریوں کی تحریک آزادی میں شراکت دار بننے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کے ذریعے بھارت کے اصل چہرے کو بے نقاب کیا جاناچاہیے۔

Advertisement

خصوصی معاون نے کہا کہ اجلاس میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے کیے گئے اقدامات پر پیش رفت اور اس عمل میں پائی جانے خالی خامیوں کو دور کرنے کا جائزہ لیا گیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اجلاس کو آٹے کے بحرا ن میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

دوسری جانب وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے اسلام آبادمیں مقیم غیرملکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔

معاون خصوصی نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال قابل مذمت اورعالمی برادری کی فوری توجہ کی متقاضی ہے۔

انہوں نے عالمی ذرائع ابلاغ پرزوردیاکہ وہ بھارتی قابض فوج کی طرف سے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں خصوصاً گزشتہ سال اگست میں ریاست کا خصوصی درجہ ختم کرنے کے فیصلے کوبے نقاب کریں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کیلئے پانچ فروری کو یوم یکجہتی کے طورپرمنارہی ہے جس کامقصددنیاکی توجہ ان کے مصائب کی جانب مبذول کراناہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کے نو منتخت عہدیداروں کو وزیر اعظم کی مبارکباد
اسپیکر قومی اسمبلی کا پریس گیلری سے موبائل فوٹیج بنانے کا نوٹس
تمباکو کی کھپت کم کرنے کے لئے قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے، ڈبلیو ایچ او تحقیق
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری
کسانوں کا جوش بتا رہا ہے کہ تحریک شروع ہو چکی ہے، امیر جماعت اسلامی
پنجاب میں 2 ہزار ایکڑ پر گارمنٹ سٹی کے قیام کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر