
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تعلیم کا شعبہ پاکستان کے مستقبل سے وابستہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے یونیورسٹی آف ہرٹ فورڈ شائر کے وائس چانسلر کی ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے ملاقات میں کہا کہ سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے آگے بڑھنے کا واحد راستہ تعلیم ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان تعلیم کے اہم شعبہ میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ملک میں شرح خواندگی کو فروغ دینے کیلئے تعلیم کے شعبہ میں سرکاری اور نجی شراکت داری ناگزیر ہے۔
واضح رہے اس سے قبل بھی وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پانچ فروری کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے تجدید عہد کا دن ہے اور دختران پاکستان جدوجہد آزادی میں دختران کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے یہاں جمع ہوئی ہیں۔
ہم ہر پلیٹ فارم پر کشمیریوں کے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں، فردوس عاشق اعوان
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر انتہائی دلیرانہ انداز میں اجاگر کیا جبکہ عوام کشمیریوں بھی اپنی آزادی اور وطن کے دفاع کیلئے خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا تھا کہ ہم ہر پلیٹ فارم پر کشمیریوں کے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں اور اب مقبوضہ کشمیر پر بھارتی غیر قانونی تسلط کے خاتمے کا دن آن پہنچا ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ میں سپہ سالار پاکستان کے بیان کو دہراتی ہوں کہ ہم آخری گولی،آخری سپاہی اور خون کے آخری قطرے تک وطن کے دفاع کے لیے لڑیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News