Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترکی اور پاکستان کے مابین تعلقات مثالی نوعیت کے ہیں، شاہ محمود

Now Reading:

ترکی اور پاکستان کے مابین تعلقات مثالی نوعیت کے ہیں، شاہ محمود
امن

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ترکی اور پاکستان کے مابین تعلقات تاریخی اور مثالی نوعیت کے ہیں۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا ترک صدر رجب طیب اردگان کے دورہ پاکستان کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ علاقائی اور عالمی فورمز پر ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے جبکہ ترک صدر کے دورہ ء پاکستان کے حوالے سے بہت گرمجوشی پائی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کی خواہش تھی کہ ہماری ترکی کے ساتھ اقتصادی اسٹریٹیجک پارٹنرشپ بن جائے چنانچہ جب وزیر اعظم عمران خان ترکی تشریف لے گئے تو ہماری ترک حکومت سے ساتھ تفصیلی گفت و شنید ہوتی رہی ہے۔

پاکستان کا معاشی اصلاحات کا پروگرام درست سمت پر ہے، حماد اظہر

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ صدر طیب اردگان کے دورہ پاکستان کے دوران ہمارا دو طرفہ تعاون کا معاہدہ طے پا جائے باہمی تعاون کا ایک نیا فریم ورک تشکیل پائے گا، پاکستان اور ترکی کے مابین دو طرفہ اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے حوالے سے دو طرفہ تعلقات مزید گہرے اور مستحکم ہوں گے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید بتایا کہ ترک صدر کے ساتھ ترکی کے موثر کاروباری حضرات کا ایک وفد بھی تشریف لا رہا ہے جن کے ساتھ بزنس ٹو بزنس ملاقاتیں ہوں گی اور پاکستان اور ترکی کے مابین اقتصادی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترک صدر طیب اردگان ان عالمی رہنماؤں میں سے ہیں جنہوں کے کشمیر کے مسئلے پر واضح اور دو ٹوک موقف اختیار کیا اور پاکستان کے نقطہ نظر کی تائید کی اور اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپنی تقریر میں کھل کر کشمیر کے حوالے سے آواز اٹھائی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ ہم ان گہرے دو طرفہ سیاسی روابط کو اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کریں کیونکہ آج پاکستان کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے چنانچہ معاشی سفارت کاری کو پیش نظررکھتے ہوئے ہم ترکی کی طرف سے آنے والی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سرمایہ کاری کے حوالے سے دوستانہ پالیسیوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے، ہماری کوشش ہے کہ آئندہ دو روز میں ترکی کے کاروباری وفد کے ساتھ ہونیوالی نشستوں میں بہترین معاشی منصوبوں پر اتفاق ہو جن سے دونوں ممالک مستفید ہو سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر بھی ترکی شروع دن سے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور ترکی نے کھل کر پاکستان کو سپورٹ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے، شاہد خاقان عباسی
بطور وزیر اعظم میں نے 58-2 بی کا خاتمہ کیا، یوسف رضا گیلانی
چینی برآمد کرنے کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
مولانا فضل الرحمان کا ذمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب
کالی چائے کے ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
چنگاری نے 2 کروڑ سے زائد کی گندم جلا کر راکھ کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر