
پنجاب کے شہرکامونکی میں جی ٹی روڈ پر تیز رفتار ٹرک بس سے ٹکرا گیا، حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کامونکی میں جی ٹی روڈ پر تیز رفتار ٹرک بس سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں بس میں آگ بھڑک اٹھی ،آگ نے ٹرک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ریسکیو ذرائع کاکہناہے کہ ٹرک کی ٹکر سے بس کا فیول ٹینک پھٹ گیا جس سے آگ بھڑک اٹھی اور ٹرک ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔
حادثے کے فوری بعد ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News