Advertisement
Advertisement
Advertisement

ریلوے کی بہتری کیلئے اقدامات کریں گے، وزیراعظم

Now Reading:

ریلوے کی بہتری کیلئے اقدامات کریں گے، وزیراعظم
ریلوے

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ریلوے کی بہتری کے لئے اقدامات کریں گی۔

لاہور میں وزیراعظم اور وزیر ریلوے میاں شیخ رشید کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جبکہ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور ریلوے کے امور پر بات چیت ہوئی۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے وزیراعظم کو ایم ایل ون اور کراچی سرکیولر ریلوے پر بریفنگ دی۔

شیخ رشید نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ ریلوے ملازمین کی پنشن اور تنخواہوں کا بوجھ وفاقی حکومت برداشت کرے کیونکہ ریلوے کو پاوں پر کھڑا کرنے میں دو سے تین سال لگ سکتے ہیں۔

مہنگائی سے ستائی عوام کے لئیے بڑی خوشخبری

Advertisement

وزیر ریلوے نے کہا ہے کہ ایم ایل ون پاکستان کے تقدیر بدل دے گا جبکہ وزیراعظم نے وزیر ریلوے کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا یقین دلادیا۔

ملاقات میں شیخ رشید نے ریلوے کی بہتری کے لئے کہا ہے کہ ریلوے کے منافع کو بڑھانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔

وزیراعظم نے ہدایت جاری ک ہے کہ ریلوے ٹرینوں کو ریجن کی بہترین مسافر سروس کو بنایا جائے

انہوں نے شیخ رشید سے کہا مزید کہا کہ ایم ایل ون کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دیں گے۔

شیخ رشید نے کراچی سرکلر ریلوے ٹریک کے حوالے سے بھی عمران خان کو بریفنگ دی جبکہ عدالت کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال پاکستان اور چین کے درمیان ریلوے کے معاہدے ایم ایل ون پر دستخط ہوئے تھے۔

Advertisement

وزیراعظم عمران خان اور چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ کی موجودگی میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور چینی وزیر ریلوے نے ایم ایل ون معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

اس موقع پر وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ آج پاکستان میں ریلوے کی تاریخ کا بڑا دن ہے۔

ایم ایل ون منصوبے کے تحت پشاور سے کراچی تک ڈبل ٹریک بنایا جائے گا جب کہ نئے ٹریک پر ٹرین کی اسپیڈ کم از کم 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر